உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسدالدین اویسی کاKCRسے مطالبہ،’مسلمانوں کا کوٹہ8 سے 12 فیصد بڑھائیں‘

    اسدالدین اویسی کاKCRسے مطالبہ،’مسلمانوں کا کوٹہ8 سے 12 فیصد بڑھائیں‘

    اسدالدین اویسی کاKCRسے مطالبہ،’مسلمانوں کا کوٹہ8 سے 12 فیصد بڑھائیں‘

    Asaduddin Owaisi On Muslim Reservation: تلنگانہ ریاست میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مسلمانوں کے لئے 4 فیصد اور اقتصادی طور سے کمزور طبقوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن شامل ہے۔ اب اویسی نے پچھڑے مسلموں کا کوٹہ بڑھانے کی مانگ کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      Asaduddin Owaisi On Muslim Reservation: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ میں مسلمانوں کو دئیے گئے ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے کو لے کر ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ےہ۔

      اسدالدین اویسی نے تلنگانہ حکومت کے سدھیر کمیشن کی تجاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پچھڑے مسلم کوٹہ کو بڑھا کر 12-8 فیصدی کیا جانا چاہیے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی آبادی اور سماجی اقتصادی حالات کے مقابلے میں موجودہ 4 فیصد ریزرویشن ناکافی ہے۔

      اسدالدین اویسی کا یہ مطالبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر ریاست میں تعلیم اور روزگار میں شیڈیول ٹرائبس کے لئے ریزرویشن کو 6 فیصد بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔


      اویسی سے پہلے سابق وزیر اور تعلنگانہ ریاست قانون ساز کونسل میں اپوزیشن قائد محمد علی شبیر نے بھی اس مہینے کی شروعات میں ریاستی حکومت سے مسلم ریزرویشن کو لے کر مانگ کی تھی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے سپریم کورٹ میں 4 فیصد مسلم ریزرویشن کے معاملے کو لڑنے کے لئے سینئر وکیلوں کی ایک ٹیم کو شامل کرنے کی مانگ کی تھی۔

      سی ایم کے سی آر نے کیا یہ اعلان
      تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے پچھلے ہفتے 18 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت اس ہفتے سے تعلیم اور روزگار میں درج فہرست قبائل کے لئے ریزرویشن کو موجودہ 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دے گی۔ اس کے علاوہ سی ایم کے سی آر نے بے گھر ایس ٹی طبقے کے خاندانوں کے لئے جلدی ہی گیریجن بندھو یوجنا لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اسلاف کو فراموش کرنے والی قوم کبھی نہیں کر سکتی ہے ترقی

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان سمیت 34 ملکوں نے جاری کیامشترکہ بیان،سیکورٹی کونسل میں فوری جامع اصلاحات پردیازور

      کے سی آر کی پریشانی
      تلنگانہ ریاست میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مسلمانوں کے لئے 4 فیصد اور اقتصادی طور سے کمزور طبقوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن شامل ہے۔ اب اویسی نے پچھڑے مسلموں کا کوٹہ بڑھانے کی مانگ کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: