உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلمانوں سے ووٹ چاہتے ہیں، لیکن انہیں ٹکٹ دینے میں ہچکتے ہیں، اویسی کا اکھلیش یادو اور کانگریس پر حملہ

    اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کی خوشنودی سے متعلق اکھلیش یادو اور کانگریس پر تنقید کی

    اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کی خوشنودی سے متعلق اکھلیش یادو اور کانگریس پر تنقید کی

    UP Assembly Elections 2022: سیاسی طور پر اہم اترپردیش میں اس بار سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور اس کی شروعات 10 فروری کو ریاست کے مغربی حصے کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے ساتھ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

    • Share this:
      لکھنو: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے ہفتہ کے روز ان الزامات کی زبردست تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے جا رہے آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Elections 2022) میں اقلیتی طبقے کو تقسیم کرکے بی جے پی (BJP) کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) اور کانگریس (Congress) پر بھی نشانہ سادھا اور کہا کہ یہ صرف مسلمانوں سے ووٹ چاہتے ہیں، لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ دینے میں ہچکچاہٹ کرتے ہیں۔

      اسدالدین اویسی نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’نام نہاد سیکولر لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمان صرف قالین بچھائیں اور زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ اگر آپ کو ٹکٹ چاہئے، تو آپ کو بھیک مانگنی ہوگی… یہ ان کی منافقت، دوہرا معیار ہے‘۔ سیاسی طور پر اہم اترپردیش میں اس بار سات مرحلوں میں ووٹنگ ختم ہوگی اور اس کی شروعات 10 فروری کو ریاست کے مغربی حصے کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے ساتھ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

      اویسی نے عمران مسعود اور ٹی آر خان کا ذکر کیا
      اسدالدین اویسی نے مسلم لیڈر عمران مسعود (Imran Masood) کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے تلخ رشتوں کے بارے میں کہا، ’آپ سہارنپور سے کسی کو بلاتے ہیں، فوٹو کھینچتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں‘؟ پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) کی متنازعہ لیڈر مولانا توقیر رضا خان (TR Khan) سے دوری کا حوالہ دیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا، ’’ایک مولانا کانگریس میں شامل ہوتے ہیں۔ پھر آپ کے چینل پر کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کہتے ہیں کہ میرا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘۔

      اویسی نے کہا، یوپی کے لوگ اندھے نہیں ہیں

      انہوں نے کہا، ’بدایوں سے رکن پارلیمنٹ (سنگھمترا موریہ) ابھی بھی بی جے پی میں ہیں، لیکن ان کے والد (سماجوادی پارٹی) موریہ صاحب سماجوادی پارٹی میں ہیں… کیا وہ یہ سب نہیں دیکھ سکتے؟ یوپی کے لوگ اندھے نہیں ہیں۔ آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں، وہ صحیح ہے، لیکن اگر ہم مسلمانوں کے انصاف اور نمائندگی کی بات کرتے ہیں، تو آپ کو پریشانی ہے‘؟

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: