لو جہاد کے خلاف قانون کی بات پر بھڑک گئے اسدالدین اویسی، بی جے پی پر لگایا الزام
اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے کہا، ’انہیں آئین کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ نفرت کی ایسی تشہیر کام نہیں کرے گی۔ بی جے پی (BJP) بے روزگاری کا شکار نوجوانوں کو ورغلاکر ڈراما کر رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 22, 2020 05:14 PM IST

لو جہاد کے خلاف قانون کی بات پر بھڑک گئے اسدالدین اویسی، بی جے پی پر لگایا الزام
نئی دہلی: لو جہاد (Love Jihad) کے موضوع پر ان دنوں ملک میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار والی کئی ریاست لو جہاد کے خلاف قانون بنانے پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ایسے میں کچھ جماعتیں بی جے پی بی جے پی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے اتوار کو اس مسئلے پر بولتے ہوئے بی جے پی (BJP) پر الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ اسپیشل میرج ایکٹ کے آرٹیکل 14 اور 21 کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہیں آئین کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ نفرت کی ایسی تشہیر کام نہیں کرے گی۔ بی جے پی بے روزگاری کا شکار ہوئے نوجوانوں کو خوفزدہ کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہے۔
It'll be gross violation of Articles 14 & 21, scrap Special Marriage Act then. They should study Constitution. Such propagation of hatred won't work. BJP doing drama to distract youth who fell victim to unemployment: Asaduddin Owaisi, AIMIM on anti-'Love Jihad' law by some states pic.twitter.com/lDnwrWPbA4
— ANI (@ANI) November 22, 2020
If you wake up a BJP leader at night & ask them to give some names, they'll say Owaisi, followed by traitor, terrorism & lastly Pakistan. BJP should say what financial help they provided to Telangana, especially Hyderabad after 2019: AIMIM chief Asaduddin Owaisi on #GHMCElections pic.twitter.com/PIerMiRmAb
— ANI (@ANI) November 22, 2020
اسدالدین اویسی نے کہا، ’اگر آپ رات میں کسی بی جے پی لیڈر کو جگاتے ہیں اور ان سے کچھ نام دینے کے لئے کہتے ہیں، تو وہ بولیں گے۔ اس کے بعد غدار، دہشت گرد اور آخر میں پاکستان۔ بی جے پی کو یہ بتانا چاہئے کہ 2019 کے بعد انہوں نے تلنگانہ اور خاص کرکے حیدرآباد کو کیا مالی مدد دی’۔
Hyderabad was hit by a flood. What financial help did Modi government provide to Hyderabad? They are trying to give this (election) a communal colour because they provided no help at that time. This will not work here, people know: AIMIM chief Asaduddin Owaisi on #GHMCElections https://t.co/repMugt9Xi
— ANI (@ANI) November 22, 2020
وہیں چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بی جے پی لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا، ’بی جے پی کے کئی لیڈروں کے اہل خانہ نے دوسرے مذہب میں شادی کی۔ میں ان بی جے پی لیڈروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ شادیاں بھی لوجہاد کی تعریف کے ماتحت آئیں گی’؟