اسد الدین اویسی نے ظاہر کیا اندیشہ، ’اب شری کرشن جنم بھومی پر بھی پُرتشدد مہم شروع کرے گا آر ایس ایس
اسد الدین اویسی نے ظاہر کیا اندیشہ، ’اب شری کرشن جنم بھومی پر بھی پُرتشدد مہم شروع کرے گا آر ایس ایس
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے (Asaduddin Owaisi) ٹوئٹ کیا، ’جس بات کا خوف تھا وہی ہو رہا ہے۔ بابری مسجد سے متعلق فیصلوں کی وجہ سے آر ایس ایس کے لوگوں کے ارادے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔
نئی دہلی: اترپردیش کے متھرا (Mathura) میں شری کرشن جنم استھان احاطہ (Shri Krishna Janmsthan) میں واقع شاہی عید گاہ (Idgah) مسجد کو ہٹاکر متعلقہ زمین واپس اس کے مالک شری کرشن جنم استھان ٹرسٹ کو سونپے جانے کی گزارش والی عرضی جمعہ کو سماعت کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔ اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تنقید کی ہے۔
اسد الدین اویسی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’جس بات کا خوف تھا وہی ہو رہا ہے۔ بابری مسجد سے متعلق فیصلوں کی وجہ سے آر ایس ایس کے لوگوں کے ارادے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔ یاد رکھئے، اگر آپ اور ہم ابھی بھی گہری نیند میں رہیں گے تو کچھ سال بعد آر ایس ایس اس پر بھی ایک پُرتشدد مہم شروع کرے گا اور کانگریس بھی اس مہم کا ایک اٹوٹ حصہ بنے گی’۔ انہوں نے لوگوں سے سنگھ پریوار سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
THREAD: Yesterday Mathura District Court admitted a plea on Mathura's Idgah. Noorani sb quotes Advani in his latest piece: "[Kashi and Mathura] aren't on the agenda. Ayodhya, to begin with, was also not on the agenda". We must remain alert to their designs https://t.co/9ZTveDbRRP
اسد الدین اویسی نے کہا، ’پوجا مقام ایکٹ 1991، پوجا کے مقام کو بدلنے سے منع کرتا ہے۔ وزارت داخلہ کو اس ایکٹ کا انتظامی حقوق سونپا گیا ہے، اس کا ردعمل عدالت میں کیا ہوگا؟ شاہی عید گاہ ٹرسٹ اور شری کرشن جنم استھان سیوا سنگھ نے اکتوبر 1968 میں اس تنازعہ کو حل کیا۔ اب اسے دوبارہ منظم ہوکر کیوں کریں’؟ واضح رہے کہ لکھنو کی وکیل رنجنا اگنی ہوتری اور 6 دیگر لوگوں نے پیرکو ضلع جج سادھنا ٹھاکر کی عدالت میں یہ عرضی سپریم کورٹ کے وکیل ہری شنکر جین اور وشنو جین کے ذریعہ داخل کی تھی۔ اس پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔