اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ ہیک، ایلن ماسک کی تصویر لگا دی

    اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ٹوئٹر اکاونٹ اتوار کو ہیک ہوگیا ہے۔ ہیکرس نے ٹوئٹر ڈی پی پر ایلن ماسک کی تصویر لگا دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کا ٹوئٹر اکاونٹ اتوار کو ہیک ہوگیا ہے۔ ہیکرس نے پارٹی کے نام کی جگہ ایلن ماسک کا نام لکھ دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ٹوئٹر ڈی پی پر ایلن ماسک کی تصویر بھی لگا دی۔ ایلن ماسک دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص ہیں۔ ویل اسپیکس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں۔

      اسی درمیان ٹوئٹر نے اتوار کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے یوپی سربراہ کا ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی پابندی لگا دی۔ عارضی طور پر اس پر پابندی لگائی گئی تھی، بعد میں اسے کھول دیا گیا۔

      وہیں دوسری جانب اے آئی ایم آئی ایم کے پی آر او نے نیوز 18 کو بتایا کہ 9 دن میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ای میل کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے صحیح کر دیا گیا تھا، لیکن اس بار ای میل کرنے کے بعد بھی اب تک کچھ نہیں کیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: