உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election : اویسی کی پارٹی AIMIM نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست، جانئے کون کہاں سے لڑے کا الیکشن

    UP Election 2022 : حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  (AIMIM) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022  (UP Election 2022) کیلئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ پ

    • Share this:
      لکھنؤ : حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  (AIMIM) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022  (UP Election 2022) کیلئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں 9 سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس میں پہلے مرحلے کے 8 اور دوسرے مرحلے کے ایک امیدوار کو شامل کیا گیا ہے ۔

      بہر حال یوپی اسمبلی انتخابات میں جیسے جیسے وقت کم ہوتا جا رہا ہے، سیاسی پارٹیوں کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں ۔ اتر پردیش میں 7 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا پہلا مرحلہ مغربی یوپی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے کیلئے تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آج اے آئی ایم آئی ایم نے بھی اپنی پہلی فہرست جاری کرکے تال ٹھوک دی ہے ۔

      بتادیں کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی نے اتر پردیش میں 100 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ آج 9 امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی پارٹی نے ریاست میں اتحاد کی سیاست کے فلسفہ کو بھی ختم کر دیا ہے ۔ رپورٹس کی مانیں تو اسد الدین اویسی مسلسل سماج وادی پارٹی سے رابطے میں تھے اور وہ چاہتے تھے کہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوجائے ، لیکن ایس پی سپریمو اکھلیش یادو کو اویسی کی پارٹی پر کوئی بھروسہ نہیں تھا ۔ اب ان کی پارٹی انتخابی میدان میں تنہا ہی اتری ہے ۔

      اس سے پہلے اوم پرکاش راج بھر نے اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر بھاگیداری سنکلپ موچہ کا اعلان کیا تھا ۔ یہ مورچہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا اور راج بھر اکھلیش یادو کی سائیکل پر سوار ہو گئے ۔ اس کے بعد اویسی کو امید تھی کہ راج بھر انہیں اپنے ساتھ لیں گے اور ایس پی کی رضامندی سے کچھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے، لیکن اکھلیش نے اویسی کی پارٹی کو گلے لگانے سے پرہیز کیا ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اس مرتبہ پارٹی اتر پردیش کے انتخابات میں اکیلے ہی تال ٹھوک رہی ہے۔

      ایم آئی ایم کے امیدواروں کی فہرست

      1. ڈاکٹر مہتاب ۔ لونی، غازی آباد
      2. فرقان چودھری ۔ گڑھ مکتیشور، ہاپوڑ
      3. حاجی عارف ۔ ڈھلانہ، ہاپوڑ
      4. رفعت خان ۔ سول خاص، میرٹھ
      5. ذیشان عالم ۔ سردھنا، میرٹھ
      6. تسلیم احمد ۔  کیٹھور، میرٹھ
      7. امجد علی ۔ بیہٹ ، سہارنپور
      8. شاہین رضا خان (راجو) ۔  بریلی۔124، بریلی
      9. مرغوب حسن ۔ سہارنپور دیہات، سہارنپور
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: