உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asaduddin Owaisi نے زیڈ زمرے کی سیکورٹی لینے سے کیا انکار، کہا- میں موت سے نہیں ڈرتا

    Asaduddin Owaisi  نے Z کیٹگری کی سیکورٹی لینے سے کیا انکار

    Asaduddin Owaisi نے Z کیٹگری کی سیکورٹی لینے سے کیا انکار

    مجسل اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی زید کیٹیگری سیکورٹی لینے سے انکار کردیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: مجسل اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی زید کیٹیگری سیکورٹی کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ دراصل، اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi Attack News) پر ہوئے حملے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جمعہ کو حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدادلین اویسی کو مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کمانڈو کے ذریعہ ’زیڈ‘ کلاس کی سیکورٹی مہیا کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر اب اسدالدین اویسی نے اس سیکورٹی کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی مغربی اترپردیش میں اسدالدین اویسی کی کار پر گولیاں چلائے جانے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

      میرٹھ سے دہلی لوٹتے وقت چھجارسی ٹول گیٹ پر اپنے اوپر ہوئے حملے کو لے کر اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں موت سے نہیں ڈرتا۔ مجھے زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی نہیں چاہئے، میں اسے قبول نہیں کرتا ہوں۔ مجھے ’اے‘ کیٹیگری کا شہری بنا دو۔ میں خاموش نہیں رہوں گا۔ برائے مہربانی انصاف کریں، ان پر (حملہ آوروں پر) یو اے پی اے لگائیں … حکومت سے اپیل ہے کہ نفرت، شدت پسندگی کو ختم کرنے کا کام کریں۔

      حکومت کے فیصلے کے مطابق، زیڈ کیٹیگری میں اسدالدین اویسی کی سیکورٹی کے لئے 24 گھنٹے سی آر پی ایف تعینات رہتے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ کو ’زیڈ کلاس کی سیکورٹی‘ دینے کا فیصلہ ہاپوڑ میں ان کی کار پر مبینہ طور پر گولی چلائے جانے کے حادثہ کے ایک دن بعد آیا ہے۔ اویسی مغربی اترپردیش میں الیکشن سے متعلق پروگرام میں شرکت کے بعد جمعرات کی شام دہلی لوٹ رہے تھے۔ ایک ہفتے بعد اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اویسی نے بتایا کہ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور گولی چلانے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

      رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا۔
      رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا۔


      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے جمعہ کو اتر پردیش میں ایک انتخابی مہم میں کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، کیونکہ خدا نے میری موت کا وقت مقرر کر دیا ہے۔ ان کا یہ بیان جمعرات کو میرٹھ سے نئی دہلی کی طرف واپسی پر ان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کے تناظر میں آیا ہے۔ حملے کے ایک دن بعد جمعہ کو مرکز نے اویسی کو 'Z' زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی تھی۔
      ان کا یہ بیان جمعرات کو میرٹھ سے نئی دہلی کی طرف واپسی پر ان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کے تناظر میں آیا ہے۔ حملے کے ایک دن بعد جمعہ کو مرکز نے اویسی کو 'Z' زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی تھی۔ مرکز نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور انہیں فوری اثر سے 'Z' زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) انھیں کور فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: