உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسد الدین اویسی کی یوگی اور اکھلیش پر تنقید، کہا- مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا

    اسد الدین اویسی نےکہا- مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا

    اسد الدین اویسی نےکہا- مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یو پی میں سب کو حصہ ملا، لیکن مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا، جس سے سیکولرازم کے نام پر مسلمان اپنے آپ کو ٹھگا محسوس کررہے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اجودھیا: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ یو پی میں سب کو حصہ ملا، لیکن مسلمانوں کو ان کا حق نہیں ملا جس سے سیکولرازم کے نام پر مسلمان اپنے آپ کو ٹھگا محسوس کررہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور ردولی کے رسول آباد چوراہے پر منگل کو ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں کو ٹھگا جارہا ہے۔ اب ہماری تنظیم مضبوط ہے اور ہماری پہلی کوشش ہے کہ اس بڑی ریاست سے ہماری مسلم لیڈر شپ کا آغاز ہو۔


      اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج جو لاچار مسلمان ہیں، یوپی میں ان کو حصہ دلانے کے لئے میں آگے کام کررہا ہوں۔ ردولی میں ہمیں مجلس کا ایم ایل اے بنانا ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم پر ووٹ کاٹنے کا الزام لگتا ہے، لیکن کوئی یہاں کے مسلم لیڈروں کا نام نہیں لیتا ہے۔ اویسی نے ردولی کی اوور برج کے بارے میں کہا کہ اگر بابا سے پوچھیں گے یہ کیوں نہیں بنا تو بابا کہیں گے نام بدل دو، ردولی میں کمیونٹی سنٹر کے حالات خراب ہیں۔ پائپ لائن کے لئے روڈ کھدے پڑے ہیں، لیکن بابا نام بدلنے میں مشغول رہتے ہیں۔




       اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج جو لاچار مسلمان ہیں، یوپی میں ان کو حصہ دلانے کے لئے میں آگے کام کررہا ہوں۔ ردولی میں ہمیں مجلس کا ایم ایل اے بنانا ہوگا۔ فائل فوٹو

      اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج جو لاچار مسلمان ہیں، یوپی میں ان کو حصہ دلانے کے لئے میں آگے کام کررہا ہوں۔ ردولی میں ہمیں مجلس کا ایم ایل اے بنانا ہوگا۔ فائل فوٹو

      اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ آیا فیروزآباد میں جو بچے بخار کی وجہ سے مارے گئے ہیں وہ نام بدلنے سے واپس آجائیں گے۔ اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلموں کو ڈرانے کی بات کی۔ ایس پی کو یادؤں کی پارٹی بتاتے ہوئے کہا کہ ایس پی سے مسلم امیدوار ہارا اور بی جے پی کا یادو امیدوار جیتا ایسا کیوں؟ بہار میں ہم نے پانچ اراکین اسمبلی جتوائے ہیں۔ ملک کی پارٹیاں مسلم لیڈرشپ کے خلاف ہیں۔





      اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے مزید کہا کہ کووڈ میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ آکسیجن کی کمی سے لوگ مارے گئے۔ ندی کنارے لاشیں دفن ہوئیں، جنہیں کتوں نے نوچا، ایس پی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 فیصدی مسلمان ہیں اور 9 فیصدی یادو ہیں، لیکن سی ایم آپ کا ہی بنے گا اور ہمیں چپراسی کی نوکری بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اکھلیش اور مایاوتی سے کوئی بات ہوگی تو برابری کی ہوگی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: