ہوم » نیوز » وطن نامہ

اسد الدین اویسی بولے: ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہیں، کسی نے ہمارے آبا و اجداد کو مجبور نہیں کیا

اویسی نے رام دیو کے بیان پر کہا، ' میں ان سے (رام دیو) سے کہنا چاہوں گاکہ اپنے عقائد کو اپنے تک ہی محدود رکھیں، اپنے کو کسی پرتھوپنا غلط ہے'۔

  • Share this:
اسد الدین اویسی بولے: ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہیں، کسی نے ہمارے آبا و اجداد کو مجبور نہیں کیا
رکن پارلیمنٹ وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی : فائل فوٹو۔

یوگ گرو رام دیو کے بیان پراے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جوابی حملہ کیا ہے۔  اویسی نے کہا، ' میں ان سے (رام دیو) سے کہنا چاہوں گاکہ اپنے عقیدےکو اپنے تک ہی محدود رکھیں، اپنے عقیدے  کو کسی پرتھوپنا غلط ہے'۔

اسی کے ساتھ اویسی نے رام دیو کے بیان پر کہا، 'آر ایس ایس اور سنگھ پریوار ہر مرتبہ اس طرح کے بیان دیتے ہیں۔ ہم اپنی مرضی  سے مسلمان ہیں، ہمارے آبا واجداد کو کسی نے اس کیلئے مجبور نہیں کیا'۔

غور طلب ہے کہ یوگ کیمپ میں حصہ لینے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں رام دیو نے کہا تھا کہ بھگوان رام صرف ہندوؤں کے نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آباواجداد ہیں۔


بابا رام دیو نے  کہا کہ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا اور ویٹکن سٹی میں تو بننے والا نہیں ہے رام دیو نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ رام کی جنم بھومی اجودھیا ہے اور رام صرف ہندوؤں کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد  ہیں۔ ساتھ ہی گرو رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا مدعا ووٹ بینک کی سیاست سےجڑا نہیں ہے۔
First published: Feb 09, 2019 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading