اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بچوں کی شادی پر کارروائی کو لے کر اسدالدین اویسی نے آسام حکومت کو گھیرا، کہا، یہ حکومت کی ناکامی

    بچوں کی شادی پر کارروائی کو لے کر اسدالدین اویسی نے آسام حکومت کو گھیرا، کہا، یہ حکومت کی ناکامی

    بچوں کی شادی پر کارروائی کو لے کر اسدالدین اویسی نے آسام حکومت کو گھیرا، کہا، یہ حکومت کی ناکامی

    لکھنو میں منعقدہ میٹنگ میں شامل ہونے پہنچے اسدالدین اویسی کی ایک جھلک پانے کے لیے ندوہ کے طلبہ بے تاب رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Assam | Lucknow
    • Share this:
      آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ میں شامل ہونے آئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ اویسی نے آسام میں بچوں کی شادی کو لے کر ہورہی کارروائی کے پیچھے ریاستی حکومت کی منشا پر سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

      بتادیں کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کو کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے گزتہ روز سے بچوں کی شادی کے خلاف شروع کی گئی مہم 2026 میں اگلے اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گی۔ آسام حکومت کے مطابق، 14 سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکشول آفنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری طرف، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے شمال مشرقی ریاست میں کی گئی سینکڑوں گرفتاریوں کے بارے میں سوالات پوچھنے پر کہا کہ جو بھی کارروائی کی جا رہی ہے، اس کے پیچھے بدنیتی پر مبنی ارادہ ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      مسلم پرسنل لا بورڈ نے کامن سول کوڈ کی مخالفت کی، حکومت سے کی یہ خاص اپیل

      یہ بھی پڑھیں:

      وہیں لکھنو میں منعقدہ میٹنگ میں شامل ہونے پہنچے اسدالدین اویسی کی ایک جھلک پانے کے لیے ندوہ کے طلبہ بے تاب رہے۔ صبح قریب 10 بجے ندوہ پہنچے اسدالدین اویسی کو دیکھنے کے لیے طلبہ کی بھیڑ میٹنگ کے مقام کے آس پاس جمع رہی۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد طلبہ کی بھیڑ میٹنگ کے مقام کے باہر جم گئی۔ ندوہ انتظامیہ بار بار انہیں ہٹاتی رہی لیکن وہ پھر بھی وہیں ڈٹے رہے۔ دوپہر قریب دو بجے اسدالدین اویسی میٹنگ کے مقام سے باہر نکلے تو طلبہ نے انہیں گھیر لیا۔ بڑی مشکل سے ندوہ انتطامیہ و ان کے سیکورٹی گارڈوں نے اسدالدین اویسی کو گاڑی تک پہنچایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: