اشتعال انگیز بیان پر دہلی پولیس کا ایکشن، اسدالدین اویسی و نرسمہانند پر بھی FIR درج
اسدالدین اویسی اور یتی نرسمہانند کے خلاف کیس درج۔
نوپور شرما کو ان کے مبینہ بیان کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا اور دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندال کو متنازعہ ٹویٹ کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
نئی دہلی:اشتعال انگیز بیان دینے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پیغام پھیلانے کے معاملے میں دہلی پولیس نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ دہلی پولیس کی IFSOیونٹ نے اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں اب اسدالدین اویسی اور سوامی یتی نرسمہانند کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اس سے پہلے دہلی پولیس کی IFSO یونٹ نے نوپور شرما اور نوین جندل سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی درج کی تھی۔
دہلی پولیس ذرائع کی مانیں تو نفرت انگیز بیانات سے ماحول خراب کرنے والوں پر دہلی پولیس کی سختی جاری رہے گی۔ نوپور شرما اور نوین جندال سمیت 9 لوگوں پر سخت کارروائی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور سوامی نرسمہانند پر سوشل میڈیا کے ذریعے سماج میں نفرت انگیز پیغامات پھیلانے، جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے، مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے اور دیگر کئی دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں دہلی پولیس کے مطابق نوپور شرما، نوین کمار جندال، شاداب چوہان، صبا نقوی، مولانا مفتی ندیم، عبدالرحمن، گلزار انصاری، انیل کمار مینا اور ہندو مہاسبھا کی پوجا شکون پانڈے کے نام شامل ہیں۔ آئی ایف ایس سی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ایف آئی آر مختلف مذاہب کے لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔
کیسے شروع ہوا تنازعہ
گزشتہ دنوں، نوپور شرما نے گیانواپی مسجد کے احاطے میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے بارے میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران مبینہ طور پر پیغمبر اسلام محمد ﷺکے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ نوپور شرما کے اس مبینہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اشتعال انگیز بیانات دیے، جس کو لے کر دہلی پولیس نے کارروائی کی ہے۔
نوپور شرما کو ان کے مبینہ بیان کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا اور دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندال کو متنازعہ ٹویٹ کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف اس کے مبینہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں، جس کی اس نے دہلی پولیس سے شکایت کی تھی۔ دہلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نوپور شرما کو سیکورٹی فراہم کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔