لوک سبھا: اسدالدین اویسی نے لگایا جئے بھیم جئے میم ،تکبیر اللہ اکبرکا نعرہ۔ دیکھیں ویڈیو
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس اسدالدین اویسی لوک سبھا میں حلف لیتے ہوئے۔(تصویر:لوک سبھا ٹی وی)۔
جیسے ہی اویسی اپنی سیٹ سے اٹھ کر حلف لینے کے لیے ویل کی طرف بڑھے، بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے جے شری رام، بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اس کے جواب میں اویسی نے بھی دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے زور زور سے نعرہ لگانے کا اشارہ کیا۔
لوک سبھا میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی آج رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا ۔ بیرسٹر اویسی نے اردو میں خدا کے نام پر حلف لیا ۔انہوں نے حلف لینے کے بعد جئے بھیم جئے میم ،تکبیر اللہ اکبر اور جئے ہند کا نعرہ لگایا ۔ حلف لیتے وقت بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان میں وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگارہے تھے۔ حلف لینے کے بعد بیرسٹر اویسی نے بی جے پی ارکان سے کہا کہ وہ مزید نعرے لگائیں ۔لوک سبھا میں آج دوسرے دن تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے حلف لیا ۔
پارلیمانی اجلاس کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف لیا، لیکن اس دوران پارلیمنٹ میں ’جے شری رام‘ کا نعرہ گونج اٹھا۔ جیسے ہی اویسی اپنی سیٹ سے اٹھ کر حلف لینے کے لیے ویل کی طرف بڑھے، بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے جے شری رام، بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اس کے جواب میں اویسی نے بھی دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے زور زور سے نعرہ لگانے کا اشارہ کیا۔ نیوز18 اردو سے اسدالدین اویسی نے بات چیت کی ہے۔ اس نعرہ بازی پراپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، کم سے کم مجھے دیکھ کر انھیں رام کی یاد تو آئی۔ ساتھ ہی اسدالدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ بی جے پی والوں کو آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت بھی یاد رہے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔