உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسدالدین اویسی نے کی ’مخلوط حکومت‘ کی وکالت، کہا ملک کو کمزور PM کی ضرورت، وجہ بھی بتائی

    اسدالدین اویسی نے کی ’مخلوط حکومت‘ کی وکالت

    اسدالدین اویسی نے کی ’مخلوط حکومت‘ کی وکالت

    Asaduddin Owaisi News: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جاری اپوزیشن اتحاد کی قواعد کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ملک میں اب کچھڑی حکومت کی وکالت کی ہے۔ احمد آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad, India
    • Share this:
      احمد آباد: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جاری اپوزیشن اتحاد کی قواعد کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ملک میں اب کچھڑی حکومت کی وکالت کی ہے۔ احمد آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کبھی این ڈی اے کا حصہ تھے اور آر ایس ایس کی تعریف کی تھی۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اسدالدین اویسی نے کہا، ’ملک کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، طاقتور وزیر اعظم دیکھ لیا ہے۔ کمزور… کمزور کی مدد کرےگ ا۔ طاقت… طاقتور کی مدد کر رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں مخلوط حکومت (کھچڑی حکومت) بنے کیونکہ گجرات، حیدرآباد اور اترپردیش کی کھچڑی مختلف ہوتی ہے‘۔



      نتیش کمار اور ممتا بنرجی پر بھی حملہ

      وہیں، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا، ’بی جے پی میں رہتے ہوئے نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے۔ گجرات میں ہوئے گودھرا سانحہ کے دوران وہ بی جے پی کے ساتھ تھے۔ سال 2015 میں انہوں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا اور پھر سال 2017 میں واپس چلے گئے۔ اس کے بعد پھر نریندر مودی کو جیت دلانے کے لئے 2019 کا الیکشن لڑا، اب پھر انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے۔ ممتا بنرجی پہلے این ڈی اے میں تھیں اور آرایس ایس کی تعریف کی تھی‘۔

      اسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی تنقید کی۔
      اسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی تنقید کی۔


      ’ملک انہیں دیکھ رہا ہے‘ 

      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ جب ہم اقلیتی طبقے میں ترقی اور ان کے لئے انصاف کی بات کرتے ہیں، تو ہمارے خلاف بکواس کی جاتی ہے۔ یہ ایک طرح سے پاکھنڈ ہے کہ آج جو لوگ سیکولرازم کے ماہر بنے بیٹھے ہیں، وہ طے کریں گے کہ کون سیکولر ہے اور کون فرقہ پرست۔ ملک انہیں دیکھ رہا ہے‘۔

      ’نتیش راج میں بچے محفوظ نہیں‘

      اس سے پہلے اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کرکے نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’نئے نئے ‘سیکولرچاچا‘ نتیش کمار کی ریاست میں بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہیں عدالت میں رسی سے باندھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ فسادیوں کو پکڑنے کے بجائے، پولیس مسلمان بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو سخت سزا ملنی چاہئے اور بچوں کے گھروالوں کو معاوضہ ملنا چاہئے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: