உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ووٹ کے لئے اسٹینڈ اپ کامیڈین بنے اسدالدین اویسی: دیکھیں ویڈیو

    اسد الدین اویسی ۔ فوٹو : اے این آئی

    اسد الدین اویسی ۔ فوٹو : اے این آئی

    تلنگانہ میں ٹی آرایس اور مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ووٹروں تک اپنی بات پہنچانے کے لیے دکنی زبان کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    • Share this:
      انتخابی تشہیر کے دوران سیاست داں  لوگوں کو راغب کرنے کے لئے انوکھے کام کرتےہیں۔ تلنگانہ میں ٹی آرایس اور مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ووٹروں تک اپنی بات پہنچانے کے لیے دکنی زبان کا استعمال کیاجارہاہے۔

      ٹی آرایس کی جانب سے دکنی مزاحیہ شاعروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تو وہیں،عوامی جلسہ میں مزاحیہ شاعروں کا کلام سن کر ووٹرس بھی لطف اندوزہورہے ہیں۔ دوسری طرف، مجلس اتحادالمسلمین کے پروگرام میں ایم آئی ایم لیڈران تقاریرکے دوران لطیفوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ بدھ کی شام اسدالدین اویسی کی تقریر سن کر ووٹرس قہقہے لگانے پر پرمجبورہو گئے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ یہ کسی انتخابی جلسہ کا اسٹیج نہیں بلکہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کا فورم لگ رہا تھا۔
      First published: