ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اسد الدین اویسی نے کہا : سی اے اے این آر سی پر خاموش تھے کانگریس اور آر جے ڈی ، نتائج سامنے

ایک انٹرویو میں اسد الدین اویسی نے واضح طور پر کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو لے کر آر جے ڈی اور کانگریس نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور اس کا نتیجہ انتخابات میں سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
اسد الدین اویسی نے کہا : سی اے اے این آر سی پر خاموش تھے کانگریس اور آر جے ڈی ، نتائج سامنے
اسد الدین اویسی نے کہا:سی اے اے این آر سی پر خاموش تھے کانگریس اور آر جے ڈی، نتائج سامنے

بہار اسمبلی انتخابات میں جیت سے پرجوش اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی نے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس پر سی اے اے اور این آر سی کو لے کر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے انڈین ایکسپریس کو دئے ایک انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو لے کر آر جے ڈی اور کانگریس نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور اسی کا نتیجہ الیکشن میں سامنے آیا ہے ۔


غور طلب ہے کہ منگل کو بہار انتخابات کے نتائج پر سب کی نظریں مرکوز تھیں ۔ قیاس آرائی کا بازار گرم تھا ، لیکن جب نتائج آئے تو انتخابی تجزیہ کاروں کی پیشین گوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔ این ڈی اے نے اپنا سکہ جمایا تو آر جے ڈی نے بھی پوری ٹکر دی ۔ لیکن اس درمیان اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے سیمانچل میں پانچ سیٹیں جیت کر کمال کردیا ۔


انتخابی تجزیہ کار اویسی کی پارٹی کے اس کمال کا اندازہ نہیں لگاسکے ۔ دراصل حساب یہ لگایا جارہا تھا کہ سیمانچل میں مسلم آبادی زیادہ ہے ، ایسے میں عوام این ڈی اے کو شکست دینے کیلئے ووٹ کریں گے اور اس کا فائدہ مہاگٹھ بندھن کو ہوگا ، لیکن اویسی کی جھولی میں اتنی سیٹیں آئیں گی ، اس کی امید کسی کو نہیں تھی ۔


مہاگٹھ بندھن کے سربراہ تیجسوی یادو اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی مسلسل اویسی پر ووٹ کاٹنے کا الزام لگاتے آرہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کے بھی الزامات کافی لگائے گئے ، لیکن اب جیت سے پرجوش اویسی نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ بنگال اور یوپی کا الیکشن بھی لڑوں گا ، کیا کرلیں گے آپ ؟ الیکشن لڑنا ہمارا کام ہے اور ہمیں یہ حق جمہویت نے دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 12, 2020 08:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading