ہوم » نیوز » وطن نامہ

این آر سی سے باہر ہوئے لوگ کہیں چلے نہ جائیں دوسری ریاست، بایومیٹرک ڈاٹا سے کیا جائے گا ٹریک

حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ ان 40 لاکھ لوگوں کے بایو میٹرک کی تفصیل لینے پر غورو خوض کر رہی ہے۔

  • Share this:
این آر سی سے باہر ہوئے لوگ کہیں چلے نہ جائیں دوسری ریاست، بایومیٹرک ڈاٹا سے کیا جائے گا ٹریک
سے باہر 40 لاکھ لوگوں کا  بایو میٹرک ڈاٹا لیا جا سکتا ہے۔  NRC 

حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ ان 40 لاکھ لوگوں کے بایو میٹرک کی تفصیل  لینے پر غورو خوض کر رہی ہے جن کے نام آسام میں این آر سی کے آخری مسودہ میں شامل نہیں ہیں۔ تاکہ غلط پہچان کی بنیاد پر دیگر ریاستوں میں ان کے داخلے کو روکا جا سکے۔


مرکز کی جانب سے موجود اٹارنی جنرل کے۔کے وینو گوپال نے جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس آر ایف نریمن کی بنچ سے کہا کہ مغربی بنگال سمیت کچھ ریاستوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ویسے لوگ جن کے نام این آر سی کے دوسرے اور آخری مسودے میں شامل نہیں ہیں وہ دیگر ریاستوں میں نقل مکانی کر سکتے ہیں۔


وینو گوپال نے کہا، " ان ریاستوں کے اندیشے کو دور کرنے کیلئے حکومت 40 لاکھ سے زیادہ کا بایو میٹرک ڈاٹا جمع کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ اگر انہیں غیر ملکی قرار دیا جاتا ہے اور وہ غلط پہچان کی بنیاد پر دوسری ریاستوں میں چلے جاتے ہیں تو متعلقہ افسران ان کا پتہ لگا سکیں۔


اس پر بنچ نے کہا کہ حکومت جو بھی کرنا چاہتی ہے وہ کر سکتی ہے اور عدالت اس کی جانچ کرے گی۔ بنچ نے کہا ،"آپ جو بھی چاہیں کریں۔ ہم تبصرہ کرنا نہیں چاہیں گے۔ آپ اسے کریں اور تب ہم اس کی جانچ کریں گے۔ ہماری خاموشی رضامندی یا یقین دہانی کی علامت نہیں ہے"َ۔
First published: Aug 01, 2018 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading