உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lakhimpur Violence: آشیش مشرا پہنچا کرائم برانچ کے دفتر، بڑی تعداد میں تعینات ہے پولیس

    Lakhimpur Violence: آشیش مشرا پہنچا کرائم برانچ کے دفتر، بڑی تعداد میں تعینات ہے پولیس

    Lakhimpur Violence: آشیش مشرا پہنچا کرائم برانچ کے دفتر، بڑی تعداد میں تعینات ہے پولیس

    Lakhimpur Violence Case: اترپردیش میں لکھیم کھیری میں تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داکلہ امور اجے مشرا ٹینی کا ملزم بیٹا آشیش مشرا آخر کار آج صبح کرائم برانچ میں پیش ہونے کے لئے پہنچ گیا۔ آشیش مشرا کے والد مرکزی وزیر مملکت اسے لے کر کرائم برانچ کے دفتر پہنچے۔

    • Share this:
      لکھیم پور کھیری: اترپردیش میں لکھیم کھیری میں تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داکلہ امور اجے مشرا ٹینی کا ملزم بیٹا آشیش مشرا آخر کار آج صبح کرائم برانچ میں پیش ہونے کے لئے پہنچ گیا۔ آشیش مشرا کے والد مرکزی وزیر مملکت اسے لے کر کرائم برانچ کے دفتر پہنچے۔ اس سے پہلے آشیش مشرا کو پولیس نے ہفتہ کی صبح 11 بجے تک کرائم برانچ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کو لے کر لکھیم پور تشدد معاملے کی جانچ سے جڑے افسران پولیس لائن پہنچ چکے ہیں۔ کرائم برانچ کے دفتر کے آس پاس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چپے چپے پر پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آشیش مشرا کی پیشی کو دیکھتے ہوئے پولیس لائن کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ بیریکیٹس لگائے گئے ہیں۔

      اس سے قبل جمعہ کو مرکزی وزیر اجے مشرا نے کہا کہ ان کا بیٹا آج پیش ہوکر اپنا بیان جانچ ایجنسی کے سامنے درج کرائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اجے مشرا ایک پریس کانفرنس کرکے بیٹے کو پیش کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طبی اسباب سے آشیش پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوسکا۔



      واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا جمعہ کے دن پولیس لائن میں نہیں پہنچے، جہاں انہیں لکھیم پور تشدد معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آشیش مشرا کو پولیس نے صبح 10 بجے طلب کیا تھا، لیکن وہ اب تک نہیں پہنچے ہیں۔ جانچ ٹیم کی قیادت کر رہے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر) اوپیندر اگروال وقت پر دفتر پہنچ گئے تھے۔ پولیس نے اب دوبارہ نوٹس چسپا کرکے آشیش کو ہفتہ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: