உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کی بات مان گئے اشوک گہلوت! کانگریس صدر بننے پرCM عہدہ چھوڑنےکا دیا اشارہ

    راہل گاندھی کی بات مان گئے اشوک گہلوت! کانگریس صدر بننے پرCM عہدہ چھوڑنےکا دیا اشارہ

    راہل گاندھی کی بات مان گئے اشوک گہلوت! کانگریس صدر بننے پرCM عہدہ چھوڑنےکا دیا اشارہ

    بتا دیں کہ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 22 سال بعد جمعرات کو انتخابی مقابلے کے قوی امکان کے درمیان نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتخابی عمل شروع ہو گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی:کانگریس صدر عہدہ کی ریس میں سب سے آگے بتائے جارہے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے سُر بدلتے نظر آرہے ہیں۔ گاندھی خاندان کی پہلی پسند مانے جارہے اشوک گہلوت کے اگلے صدر بننے کا قومی امکان ہے، حالانکہ، انہیں ششی تھرور سمیت کئی دیگر ساتھیوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس صداررتی عہدے کے لئے ہونے والے انتخاب میں اترنے کا اعلان کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد راجستھان کے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے تصدیق بھی کردی ہے کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کریں گے۔

      ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، گاندھی خاندان کے امیدوار کے طور پر دیکھے جانے والے اشوک گہلوت نے جئے پور میں اپنا سی ایم عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کانگریس صدارتی الیکشن کے میدان مین اترنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے اشوک گہلوت نے کہا تھا کہ وہ کانگریس صدر کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد بھی راجستھان کے وزیراعلیٰ کے طور پر بنے رہیں گے۔ مگر راہل گاندھی نے جب ایک آدمی اور ایک عہدہ کی وکالت کی تو اس کے بعد اشوک گہلوت کے بھی سُر بدل گئے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نئے پارٹی سربراہ کو ایک آدمی ایک عہدہ رول پر عمل کرنا ہوگا۔ کانگریس صدارتی عہدہ کے لئے انتخاب کے ئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پارٹی قائد راہل گاندھی نے اشارہ دیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ پارٹی صدارتی عہدہ کے لئ ے انتخاب نہ لڑیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مسجد میں زیارت کے بعد پہلی مرتبہ مدرسہ میں گئے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت

      یہ بھی پڑھیں:
      مدھیہ پردیش: پری میریج کونسلنگ سے ازدو اجی زندگی کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کی تیاری

      راہل کی بات پر گہلوت نے بھری حامی
      راہل گاندھی نے جمعرات کو 'ایک شخص، ایک عہدہ' کے تصور کے مسئلہ پر کہا تھا، 'ہم نے جو فیصلہ لیا ہے، جو ہم نے ادے پور میں لیا ہے، وہ کانگریس پارٹی کا عہد ہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ عزم برقرار رہے گا۔‘‘ اس کے فوراً بعد اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی صحیح کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کوئی صدر کبھی وزیر اعلیٰ نہیں رہا۔ بتا دیں کہ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 22 سال بعد جمعرات کو انتخابی مقابلے کے قوی امکان کے درمیان نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتخابی عمل شروع ہو گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: