உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد نرم پڑے گہلوت کے تیور! کہا: دیکھتے ہیں کیا ماحول بنتا ہے...

    راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد نرم پڑے گہلوت کے تیور! کہا: دیکھتے ہیں کیا ماحول بنتا ہے... ۔ تصویر پی ٹی آئی ۔

    راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد نرم پڑے گہلوت کے تیور! کہا: دیکھتے ہیں کیا ماحول بنتا ہے... ۔ تصویر پی ٹی آئی ۔

    Ashok Gehlot News: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اشوگ گہلوت کے تیور اچانک ہی نرم پڑگئے ہیں ۔ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر کوئی کانگریس صدر بنتا ہے تو وہ کسی ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر کس طرح کام کرسکتا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اشوگ گہلوت کے تیور اچانک ہی نرم پڑگئے ہیں ۔ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر کوئی کانگریس صدر بنتا ہے تو وہ کسی ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر کس طرح کام کرسکتا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ پورے ملک میں کام کرنا ہوگا اور صدر عہدہ کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے، ایسے میں دو پوسٹ کام نہیں ہوسکتا ۔ ان کے اس بیان کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مسجد میں زیارت کے بعد پہلی مرتبہ مدرسہ میں گئے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت


       

      یہ بھی پڑھئے: طالبان کے سامنے جھکا امریکہ،دنیا کے سب سے خطرناک ڈرگ مافیا کو دیدی رہائی،جانئے پورا معاملہ


      میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی داخل کروں گا، پھر دیکھتے ہیں کیا ماحول بنتا ہے ۔ الیکشن بھی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر عہدہ کیلئے دیگر لوگ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔ ایسے میں ابھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ماحول بنتا ہے  ۔

      اشوک گہلوت نے کہا کہ اگر میں کانگریس صدر بھی بن گیا تو راجستھان سے دور نہیں ہوجاوں گا، جس ریاست سے میں آتا ہوں، جس گاوں میں میں پیدا ہوا، اس سے میں دور کیسے جاسکتا ہوں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: