ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اشوک گہلوت نےکہا- منتخب کی گئی حکومت کو خرید وفروخت کے ذریعہ گرانے کی کوشش کر رہی ہے بی جے پی

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف راجستھان کانگریس کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 15, 2020 08:24 PM IST
  • Share this:
اشوک گہلوت نےکہا- منتخب کی گئی حکومت کو خرید وفروخت کے ذریعہ گرانے کی کوشش کر رہی ہے بی جے پی
اشوک گہلوت نےکہا- منتخب کی گئی حکومت کو خرید وفروخت کے ذریعہ گرانے کی کوشش کر رہی ہے بی جے پی

جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ اشوک گہلوت نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا پوری طرح سے مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دلال لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے رہے ہیں۔ یہ جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔


اشوک گہلوت نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کے ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں اور وقت آنے پر ان کواجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 76 برس تک جمہوریت کو بچائے رکھا۔ سرکار بدلتی رہیں، جمہوریت کو برقرار ررکھا، لیکن آج سب اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے پائلٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دی ہے۔ نوجوانوں کو تنظیم میں اور حکومت میں عہدے دیئے ۔ ان کا مستقبل بھی کانگریس میں ہی محفوظ ہے ۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ کانگریس بولنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہے۔

راجستھان کانگریس کی کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں


جے پور: راجستھان میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ریاست کی تمام ضلعی اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کو تحلیل کردیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج  اویناش پانڈے نے آج بتایا کہ اس سے قبل ریاستی کانگریس کمیٹی کی مجلس عاملہ، تمام محکموں اور سیلوں کو بھی تحلیل کردیا گیا تھا۔  اویناش پانڈے نے کہا کہ آنے والے وقت میں، مذکورہ ریاستی، ضلع، بلاک اور محکموں اور سیلوں کی ایگزیکٹو کی کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 07:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading