ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اشوک گہلوت نے کہا- مغربی بنگال میں دھوکہ دہی سے اقتدار ہتھیانا چاہتی ہے بی جے پی

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال میں اقتدار پیسے اور دھوکہ دہی سے ہتھیانا چاہتی ہے لیکن وہاں عوام اس کا مناسب جواب دیں گے۔

  • Share this:

 جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال میں اقتدار پیسے اور دھوکہ دہی سے ہتھیانا چاہتی ہے، لیکن وہاں عوام اس کا مناسب جواب دیں گے۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی بغیر اصول کے اپنی سیاست کے تحت دھوکہ دہی کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے مغربی بنگال میں بہت پیسہ لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کے عوام الیکشن میں بی جے پی کو مناسب جواب دے کر اسے اقتدار سے باز رکھیں گے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال میں اقتدار پیسے اور دھوکہ دہی سے ہتھیانا چاہتی ہے لیکن وہاں عوام اس کا مناسب جواب دیں گے۔
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال میں اقتدار پیسے اور دھوکہ دہی سے ہتھیانا چاہتی ہے لیکن وہاں عوام اس کا مناسب جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کبھی بھی بی جے پی کی ایسی فرقہ وارانہ اور بدعنوان سیاسی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی کے مختلف مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شروع ہو گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 27, 2021 03:49 PM IST