உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی پہنچے اشوک گہلوت، سونیا گاندھی سے آج ہونے والی ملاقات طئے کرے گی مستقبل

    دہلی پہنچے اشوک گہلوت، سونیا گاندھی سے آج ہونے والی ملاقات طئے کرے گی مستقبل

    دہلی پہنچے اشوک گہلوت، سونیا گاندھی سے آج ہونے والی ملاقات طئے کرے گی مستقبل

    سیاسی بحران کے درمیان راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ، ہم کانگریس صدر کے تحت کام کرتے ہیں۔ آنےو الے وقت میں ان کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔ اصول و ضوابط ہماری پارٹی کی روایت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت پارٹی صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کرنے کو لے کر غیر یقینی کے درمیان کانگریس قیادت سے ملنے بدھ دیر رات گئے نئی دہلی پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ رات 10.40 بجے خصوصی طیارے سے دلی پہنچے۔ ذرائع کے مطابق، گہلوت آج جمعرات کو کانگریس سربراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

      اس دوران وہ راجستھان کے 102 ارکان اسمبلی کے جذبات کے بارے میں جانکاری دے سکتے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے راجستھان کے وزیر شانتی دھاریوال، مہیش جوشی اور دھرمیندر راتھوڑ کو پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں وجہ بتاو نوٹس جاری ہونے کے ایک دن بعد گہلوت کے اس دورے کو اہم مانا جارہا ہے۔ اس درمیان، کیرل کا دورہ چھوڑ کر دگ وجئے سنگھ اور کے سی وینوگوپال بھی اعلیٰ کمان سے ملنے دلی پہنچ گئے ہیں۔

      گہلوت بولے-گھر کی باتیں ہم سلجھا لیں گے
      سیاسی بحران کے درمیان راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ، ہم کانگریس صدر کے تحت کام کرتے ہیں۔ آنےو الے وقت میں ان کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔ اصول و ضوابط ہماری پارٹی کی روایت ہے۔ 50 سال سے پارٹی صدر کے تحت رہ کر ہم کام کرتے آرہے ہیں۔ ہمیشہ کانگریس پارٹی میں ڈسپلن رہا ہے۔ آج بھی ملک میں اگر کوئی نیشنل پارٹی ہے تو وہ کانگریس ہی ہے۔ سب ٹھیک ہے، یہ گھر کی باتیں ہیں ہم سلجھا لیں گے۔ داخلی سیاست میں یہ چلتا رہتا ہے۔ جمعرات کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملوں گا، اس کے بعد بات کروں گا۔ میڈیا کو ملک کے مدعوں کو سمجھنا چاہیے۔ مصنفوں اور صحافیوں کو غدار وطن بتا کر جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ ہمیں ان کی فکر ہے، راہل گاندھی ان کے لئے یاترا کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن:ذرائع

      یہ بھی پڑھیں:
      آر ایس ایس پر سب سے پہلے پابندی لگائی جائے، سی پی آئی (ایم) کا مطالبہ

      دگ وجئے سنگھ بھی دوڑ میں
      کانگریس صدر کے لئے دگ وجئے سنگھ کا نام آنے کے بعد سیاسی صورتحال پھر بدل گئے ہیں۔ یہ کہا جارہا ہے کہ گہلوت کو فی الحال وزیراعلیٰ بنے رہنے کا موقع مل گیا ہے۔ دگ وجئے سنگھ بھی بدھ دیر رات دلی روانہ ہوگئے تھے۔ دگ وجئے سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ میں کانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی کرسکتا ہوں، الیکشن لڑ سکتا ہوں۔ یہ میرا شخصی فیصلہ ہے۔ اس بارے میں میں نے گاندھی خاندان میں کسیس ے بات چیت نہیں کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: