وزیر ٹیلی کام اشونی ویشنو نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے پاس اب 6جی ٹیکنالوجی کے 127 عالمی پیٹنٹ ہیں۔ یہ ہندوستانیوں نے حاصل کیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ کمیونیکیشن منسٹرس کانفرنس میں 'ٹیلی کام میں اختراع کو فعال کرنے کے لیے سماج کی ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانا' پر اپنی تقریر دیتے ہوئے وشنو نے کہا کہ ہندوستان کو 6G ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کو دوہرایا کہ ہندوستان کے پاس اعتماد اور معیار کی مضبوطی ہے، جس کی وجہ سے دوسرے ممالک میں بھی ہندوستانی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے ہمارے وزیراعظم نے ہمیں ایک ہدف دیا تھا کہ 5جی میں ہم دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں اور 6 جی میں ہم سب سے آگے ہوں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم سبھی نے کام کیا ہے، ماہرین تعلیم اور کاروباری حضرات نے سخت محنت کی اور آج 6جی وژن کا افتتاح کیا گیا۔ اب تک ہمارے پاس 6جی ٹیکنالوجیز کے لیے 127 سے زیادہ پیٹنٹ ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ہندوستان پورے اعتماد کے ساتھ پروڈکٹس اور ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہا ہے۔ دفاع، اسٹیل، ریلوے اور قابل تجدید توانائی کا معاملہ لے لیں، ہندوستان ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ نقطہ نظر میں ایک تبدیلی ہے جو پچھلے آٹھ سالوں میں ہوئی ہے۔
ٹیلی کام تکنیک لوگوں کو بااختیار بنانے کا مشن پی ایم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے ٹیلی کام تکنیک صرف طاقت دکھانے کا طریقہ نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا مشن ہے۔ 2014 سے پہلے ہندوستان میں 6 کروڑ براڈ بینڈ صارفین تھے۔ آج ان کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔ 2014 سے پہلے ہندوستان میں انٹرنیٹ کنیکشن 25 کروڑ تھے۔ آج یہ 85 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔