آئیجول: آسام اور میزورم میں جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان میزورم کے وزیر داخلہ لال چملیانا نے آسام پولیس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آسام پولیس کے جوانوں نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ ریاست کے وزیر داخلہ نے پیر کے روز کہا، ’آسام پولیس کے جنرل ڈائریکٹر کی قیادت میں تقریباً 200 آسام پولیس کے جوان آج کولاسب ضلع کے ویرنگٹے شہر میں واقع آٹو رکشہ اسٹینڈ پر آئے۔ انہوں نے وہاں تعینات سی آرپی ایف ملازمین کے ذریعہ تعینات ڈیوٹی پوسٹ کو جبراً پار کیا اور میزورم پولیس کے ذریعہ چلائے جارہے ایک ڈیوٹی پوسٹ کو پلٹ دیا‘۔
میزورم کے وزیر داخلہ لال چملیانا نے ’آسام پولیس کے ذریعہ آگ زنی کی اطلاع پر ویرنگٹے شہر کے باشندہ، پوچھ گچھ کے لئے جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوئے، جہاں آسام پولیس نے نہتے شہریوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے، جس سے کئی شہری زخمی ہوئے‘۔ میزورم کے وزیر نے کہا، ’اس حقائق کے باوجود کولاسب ضلع کے ایس پی سی آر پی ایف ڈیوٹی کیمپ کے اندر آسام پولیس کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ میزورم پولیس پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور اس کے بعد آسام کی طرف سے گولی باری کی گئی۔ میزورم پولیس نے آسام پولیس پر واپس فائرنگ کرکے ان کا جواب دیا‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آسام کے ساتھ بین ریاستی سرحدی موضوع کو میزورم حکومت امن اور سمجھ کے ماحول میں سلجھانے کی خواہاں ہے۔
امت شاہ نے کی دونوں ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے بات
اس درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ سے دونوں ریاستوں کے درمیان چل رہے سرحدی تنازعہ پر بات کی اور ان سے تنازعہ کو پُرامن طور پر حل کرنے کو کہا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور میزورم کے وزیر اعلیٰ جورم تھنگا کے ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کے دوران امت شاہ نے ان سے بین ریاستی سرحد پر امن وامان بنائے رکھنے کو کہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ سرحدی تنازعہ کو آپسی رضا مندی سے حل کریں۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانے اور سرحدی موضوع کو خوش آئند طریقے سے حل کرنے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔