آئیجول: میزورم کے وزیر صحت آر لال تھانلیانا نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ سرحدی تنازعہ کے بعد براک گھاٹی میں چلائے جارہی ناکہ بندی مہم کے ذریعہ آسام، میزورم کے لئے آنے والے کووڈ-19 جانچ کٹ سمیت دیگر طبی سپلائی میں رخنہ اندازی کر رہا ہے۔ آسام نے حالانکہ کہا کہ ریاست میں کوئی بھی تنظیم فی الحال کسی طرح کی ناکہ بندی نہیں کر رہا ہے۔ میزورم فی الحال کووڈ-19 کی دوسری لہر سے جدوجہد کر رہا ہے اور وہ ملک کے کچھ سب سے متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ لال تھانلیانا نے الزام لگایا کہ آسام کے کچھار ضلع میں قومی شاہراہ-306 پر جانچ کٹ اور دواوں جیسی کووڈ-19 متعلقہ طبی اشیا لے کر آرہی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
لال تھانلیانا نے ’پی ٹی آئی- بھاشا‘ کو بتایا، ’ہماری اطلاع کے مطابق، آسام میں ریاست منصوبہ بند اقتصادی ناکہ بنی کی گئی ہے۔ اشیائے ضروریہ اور زندگی بچانے والی دواوں کی کھیپ لے کر آرہی گاڑیاں آسام کے دھولائی-لیلا پور علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کرانے کے لئے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے رابطہ کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔