Assam : وزیر اعلی کا مسلمانوں کو مشورہ، کوئی بھی تین شادیاں نہ کرے، بیوی کو قانونی طریقہ سے دے طلاق
Assam : وزیر اعلی کا مسلمانوں کو مشورہ، کوئی بھی تین شادیاں نہ کرے، بیوی کو قانونی طریقہ سے دے طلاق
Assam CM Himanta Sarma on Muslim: آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسو سرما نے مسلمانوں کو تین شادیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلم مرد تین خواتین سے شادی نہیں کرسکتا ۔
نئی دہلی : آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسو سرما نے مسلمانوں کو تین شادیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلم مرد تین خواتین سے شادی نہیں کرسکتا ۔ وزیر اعلی ہیمنت بسو سرما نے یہ بات مسلم خواتین کیلئے جائیداد میں برابر حقوق کی وکالت کرتے ہوئے کہی ۔ یہ سبھی باتیں انہوں نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہیں ۔
وزیر اعلی سرما نے مسلم مردوں کے بیویوں کو طلاق دینے کے طریقہ پر بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلم مرد اپنی بیوی کو غیر قانونی طریقہ سے طلاق نہ دے کر قانونی عمل سے طلاق دے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام سرکار اس معاملہ پر بہت واضح ہے کہ کوئی بھی مسلم تین خواتین سے شادی نہیں کرسکتا ہے ۔
#WATCH | Assam Govt is very clear that no Muslim man should marry 3 women. Don’t give Talaq, give divorce legally. Equal share of property should be given to daughters like sons. Give 50% share of the property to wife. Views of the govt&the common Muslims are same: Assam CM (1.6) pic.twitter.com/9u1NCEcLqm
مسلم کنبوں میں جائیداد کی تقسیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسلم کنبہ میں بھی جائیداد کا برابر حصہ بیٹیوں کو بیٹوں کی طرح دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کا 50 فیصد حصہ بیوی کو دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں عام مسلمانوں اور ریاستی سرکار کے خیالات ایک جیسے ہیں ۔
شمال مشرق کے طلبہ کے ساتھ ہونے والے بھیدبھاو میں ہوئی کمی کیلئے وزیر اعلی سرما نے وزیر اعظم مودی کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں اس علاقہ میں وزیر اعظم مودی کی رسائی کی وجہ سے کافی تیزی سے چیزیں تبدیل ہوئی ہیں اور اس علاقہ میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ طلبہ کے خلاف بھید بھاو کافی حد تک کم ہوگیا ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اگر آپ پچھلے دو تین سالوں کو دھیان سے دیکھیں گے تو آپ کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ شمال مشرق میں وزیر اعظم کی پہنچ کی وجہ سے اب طلبہ کے خلاف نسلی بھیدبھاو اچانک سے کافی حد تک کم ہوگیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔