کانگریس نے جاری کیا آسام اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور، کیا یہ بڑا وعدہ
کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Congress Leader Rahul Gandhi) نے آسام کے گوہاٹی میں کانگریس دفتر میں آسام اسمبلی انتخابات (Assam Assembly Elections) کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 20, 2021 06:58 PM IST

کانگریس نے جاری کیا آسام اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور
گوہاٹی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Congress Leader Rahul Gandhi) نے آسام کے گوہاٹی میں کانگریس دفتر میں آسام اسمبلی انتخابات (Assam Assembly Elections) کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس سے پہلے راہل گاندھی آسام کے جورہاٹ میں کہا کہ یوپی اے کی حکومت میں گیس سلینڈر کی قیمت 400 روپئے تھی، اب این ڈی اے کی حکومت میں اس کی قیمت 900 ہے۔ اس سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔ غریبوں کا نہیں، صرف ملک کے 3-2 صنعت کاروں کا فائدہ ہو رہا ہے۔ ان کا ٹیکس، لون سب معاف کیا جا رہا ہے، لیکن آپ کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔
راہل گاندھی نے بی جے پی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ آسام کی تہذیب وثقافت، زبان، تاریخ اور بھائی چارے پر حملہ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر نفرت کو ختم کرنے اور امن وامان لانے کا وعدہ کیا۔ راہل گاندھی نے جورہاٹ ضلع کے مریانی میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی عام آدمی کے لئے نہیں، بلکہ ملک کے صرف 3-2 سب سے امیر صنعت کاروں کے لئے کام کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا- آسام کو باہری لوگوں کو سونپا جارہا ہے
راہل گاندھی نے کہا، ’بی جے پی آسام کی تہذیب وثقافت، زبان، تاریخ اور بھائی چارے پر حملہ کر رہی ہے، لیکن ہم آپ کی اور آپ کی تہذہب اور شناخت کا تحفظ کریں گے، نفرت ختم کریں گے اور امن لائیں گے۔ یہ آپ کی ریاست ہے اور اسے ناگپور سے نہیں چلایا جاسکتا ہے‘۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی الگ الگ مقامات پر الگ الگ وعدے کرتی ہے، لیکن انہیں پورا نہیں کرتی۔