ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جب آسام میں اسٹیج پر ڈانس کرنے لگے بی جے پی اور کانگریس کے دو سینئر لیڈران ، دیکھئے ویڈیو

Assam Assembly Elections 2021: آسام میں تین مراحل میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں 27 مارچ کو ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں یکم اپریل اور تیسرے مرحلہ میں چھ اپریل کو ووٹنگ ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی دو مئی کو ہوگی ۔

  • Share this:
جب آسام میں اسٹیج پر ڈانس کرنے لگے بی جے پی اور کانگریس کے دو سینئر لیڈران ، دیکھئے ویڈیو
آسام میں ایک انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج پر ڈانس کرتے ہیمنت بسو سرما ۔

گواہاٹی : بی جے پی کے ہیمنت بسو سرما اور کانگریس کے گورو گوگوئی آسام میں اپنے الگ الگ پروگرام میں بھاری بھیڑ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے ۔ آسام میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ۔ یہاں گزشتہ 27 مارچ کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہوئی ۔ ایک انتخابی ریلی کے دوران آسام بی جے پی کے لیڈر ہیمنت بسو سرما نے اسٹیج پر جم کر ڈانس کیا ۔


سرما جو کہ ریاست کے وزیر صحت اور جلوکبری اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں ، نے ٹویٹ کیا کہ وہ ریلی میں آئی بھیڑ کو دیکھ کر بالکل حیران ہیں ۔ جلوکبری سیٹ پر سرما 2001 سے جیت حاصل کرتے ہوئے آرہے ہیں ۔ سرما کے ذریعہ ٹویٹ کئے گئے ویڈیو میں انہیں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران وہ بھیڑ سے خود کو فالو کرنے کیلئے بھی کہہ رہے ہیں ۔ اس کے بعد وہاں موجود لوگ تالیاں بجاتے ہیں اور بی جے پی لیڈر کے ساتھ سر میں سر ملاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک سیاسی پروگرام کسی کنسرٹ کی طرح نظر آنے لگتا ہے ۔




دوسری طرف کانگریس لیڈر گورو گوگوئی جو کہ دو مرتبہ سے مسلسل ممبر پارلیمنٹ ہیں اور کانگریس کی جانب سے لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈربھی ہیں ، نے بھی اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ بھیڑ کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں ۔ ایک ویڈیو ٹویٹ میں گوگوئی روایتی ڈانس کے دوران اپنا ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہاں موجود بھیڑ انہیں فالو کرتی ہے ۔



غور طلب ہے کہ آسام میں تین مراحل میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں 27 مارچ کو ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں یکم اپریل اور تیسرے مرحلہ میں چھ اپریل کو ووٹنگ ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی دو مئی کو ہوگی ۔ پہلے مرحلہ میں 47 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں 39 اور تیسرے مرحلہ میں 40 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جانے باقی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 10:17 AM IST