Assam Flood:امیت شاہ نے کی آسام کے وزیراعلیٰ سے بات، ہرممکن مدد کا دلایا یقین
Assam Floods: وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سے امیت شاہ نے کی فون پر بات۔
حکومت نے انخلاء اور امدادی اقدامات کے لیے ہندوستانی فوج، نیم فوجی دستے، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ایس ڈی آر ایف، سول انتظامیہ اور تربیت یافتہ رضاکاروں کو تعینات کیا ہے۔
Assam Flood:آسام میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے آسام کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ جان و مال دونوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے آسام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
امیت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ وہ آسام کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے پیش نظر صورتحال کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سے بات کی اور انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا گیا۔ بتادیں کہ آسام میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست کے 20 اضلاع میں سیلاب سے تقریباً 1.97 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
Concerned about the situation in the wake of heavy rainfall in parts of Assam. Spoke to CM Shri @himantabiswa to take stock of the situation. NDRF teams are already been deployed. Assured all possible help from the central government.
آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع کچھار میں 51,357 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی اس لہر سے 46 ریونیو ڈویژنوں کے 652 گاؤں متاثر ہوئے اور 16,645.61 ہیکٹر فصلی اراضی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔ حکام نے بتایا کہ ضلع کچھار میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو بچوں سمیت تین دیگر ضلع میں لاپتہ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 55 ریلیف کیمپ اور 12 تقسیمی مراکز قائم کیے ہیں جہاں 32,959 سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لے رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کو بچایا گیا
حکومت نے انخلاء اور امدادی اقدامات کے لیے ہندوستانی فوج، نیم فوجی دستے، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ایس ڈی آر ایف، سول انتظامیہ اور تربیت یافتہ رضاکاروں کو تعینات کیا ہے۔ کچھار ضلع انتظامیہ اور آسام رائفلز کے درمیان مشترکہ منصوبے نے باراکھلا علاقے میں سیلاب متاثرین کو بچایا اور انہیں ریلیف کیمپوں میں بھیجا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔