حادثہ کے بعد محکمہ جنگلات نے ضبط کیا ریل انجن ، 12 کروڑ کی ضمانت پر ریلوے کو دی کسٹڈی
اگر 45 دنوں کی کسٹڈی کے دوران ریل انجن (Rail Engine) کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریلوے کی ہوگی ۔ ریلوے سے اس سلسلہ میں 12 کروڑ روپے کی ضمانت بھی لی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 22, 2020 11:16 AM IST

حادثہ کے بعد محکمہ جنگلات نے ضبط کیا ریل انجن ، 12 کروڑ کی ضمانت پر ریلوے کو دی کسٹڈی
تولیکا دیوی
ٹرین حادثہ میں دو ہاتھیوں کی موت کے بعد لمنڈنگ ریزرو فاریسٹ کے افسران نے ریلوے کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے مال گاڑی کے انجن کو ضبط کرلیا ۔ لیکن عوام کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے بعد میں انجن کو ریلیز کردیا گیا ۔ لیکن ریلوے افسران کو ہی انجن کی 45 دنوں کی تحویل کی دی گئی ہے ۔ یہ واقعہ 27 ستمبر کی رات کا بتایا جارہا ہے ۔
آسام کے وائلد لائف وارڈن کے چیف آئی ایف ایس افسر مہندر کمار یادو نے بتایا کہ 27 ستمبر 2020 کو لمڈنگ ریزرو فاریسٹ میں ایک مال گاڑی کے انجن سے ایک ہاتھی اور اس کے بچے کی موت ہوگئی تھی ۔ پہلے پیش آئے واقعات کو دیکھتے ہوئے فورا ہی وائلد لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت ریلوے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ۔
NFR takes several steps & saves 61 elephants in current year.
Action against defaulters taken in the only case of elephant dashing during current financial year.
Seizure & release of locomotive by Forest Dept - a procedural requirement, not first of its kind. pic.twitter.com/KIST6ZM0a8
— Northeast Frontier Railway (@RailNf) October 21, 2020
محکمہ جنگلات کے افسران کی ایک ٹیم نے بامونیمیدن لوکو شیڈ کے انجن کو ضبط کرلیا ۔ وہیں لوکو پائلٹ اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کو ریلوے نے داخلی جانچ کے بعد معطل کردیا ہے ۔
ریل انجن کو سینئر ڈی ایم آئی ڈیزل ، نیو گواہاٹی ، بامونیمیڈن ریلوے یارڈ میں چندر موہن تیواری کے قبضہ سے لے کر ضبط کیا گیا تھا ۔ لیکن بعد میں ضروریات کے پیش نظر ریلوے افسر چندر موہن تیواری کی کسٹڈی میں 45 دنوں کیلئے دیدیا گیا ۔
انجن ضبط کرنے کی کارروائی کرنے والے افسر نلنی کمار نے کسٹڈی کی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کو ہدایت دی ہے کہ اگر جانچ کے دوران انجن میں کچھ بھی ہوا تو اس کیلئے ذمہ دار ریلوے ہوگا ۔ وہیں تحویل کے دوران ریلوے سے 12 کروڑ روپے کی ضمانت بھی لی گئی ہے ۔