ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ترون گگوئی کی حالت بے حد نازک، دورہ منسوخ کرکے بیچ راستے سے لوٹے سربانند سونووال

گواہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال میں آئی سی یو میں بھرتی آسام کے سابق وزیراعلی ترون گگوئی کی حالت نازک ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ہمنتا بسوا شرما نے پیر کو بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کی طبیعت اور خراب ہوگئی ہے۔ ترون گگوئی کو پوری طرح سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

  • Share this:
ترون گگوئی کی حالت بے حد نازک، دورہ منسوخ کرکے بیچ راستے سے لوٹے سربانند سونووال
ترون گگوئی کی حالت نازک

گواہاٹی: گواہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال میں آئی سی یو میں بھرتی آسام کے سابق وزیراعلی ترون گگوئی (Assam Former CM Tarun Gogoi) کی حالت نازک ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ہمنتا بسوا شرما نے پیر کو بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کی طبیعت اور خراب ہوگئی ہے۔ ترون گگوئی کو پوری طرح سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک ہے۔ ترون گوگوئی کا جی ایم سی ایچ کے آئی سی یو میں یکم نومبر سے علاج جاری ہے۔ وہ 21 نومبر سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جی ایم سی ایچ کی خصوصی ڈاکٹروں کی ٹیم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ماہرین کے ساتھ رابطے کرکے ان کی صحت کی نگرانی کررہی ہے۔


ترون گگوئی کی ایسی حالت کے سبب آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونو وال (Assam CM Sarbananda Sonowal) اپنے ڈبرو گڑھ (Dibrugarh) کے پہلے سے طے پروگرام منسوخ کرکے گواہاٹی (Guwahati) پہنچ رہے ہیں۔ سونووال نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ سونو وال نے لکھا ہے کہ ’میں ڈبرو گڑھ کے اپنے پروگرام منسوخ کرکے ترون گگوئی دا اور ان کے اہل خانہ کے پاس رہنے کے لئے گواہاٹی لوٹ رہا ہوں’۔ سونو وال نے اطلاع دی کہ سابق وزیر اعلیٰ کی حالت کافی نازک ہے۔ سونووال نے کہا کہ ’وہ میرے لئے ہمیشہ والد کی طرح رہے ہیں۔ میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں’۔




ترون گگوئی اگست سے تین مرتبہ جی ایم سی ایچ میں بھرتی ہوچکے ہیں۔ ریاست کے تین مرتبہ وزیراعلی رہ چکے ترون گگوئی 25 اگست کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ ان کے بعد انہیں جی ایم سی ایچ میں بھرتی کرایا گیا۔ بیس دنوں کے علاج کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کی وجہ سے 24 ستمبر کر دوبارہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور اکتوبرکے آخری ہفتہ میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ سابق وزیراعلی کو ایک مرتبہ پھر یکم نومبر کو اسی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

کام نہیں کر رہے ہیں گگوئی کے اعضا

سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کے بیٹے کے ساتھ جی ایم سی ایچ میں موجود آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے کہا، ’سابق وزیراعلیٰ کی حالت نازک اور باعث تشویش ہے۔ وہ پوری طرح لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ حالانکہ ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔ اب ان کی حالت میں سدھار کے لئے خدا کا آشیرواد اور لوگوں کی دعا کی ضرورت ہے’۔ وزہر صحٹ نے کہا کہ ترون گگوئی کے اعضا نے کام کرنا بند کردیا ہے، دماغ کو کچھ اشارے مل رہے ہیں، آنکھیں چل رہی ہیں اور پیس میکر لگائے جانے کے بعد ان کا دل کام کر رہا ہے اور اس کے علاوہ کوئی اعضا کام نہیں کر رہا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 04:36 PM IST