Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    آسام میں سی اے اے احتجاج: موبائل انٹرنیٹ سروس 10دن تک بند رہنے کےبعد آج سے بحال

    شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے )کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد 11دسمبرکو یہاں انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی گئی تھی۔

    • Share this:

    آسام میں موبائل انٹرنیٹ سروس 10دن تک بند رہنے کےبعد جمعہ کی صبح 9بجے بحال کردی گئی۔شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے )کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد 11دسمبرکو یہاں انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی گئی تھی۔گوہاٹی ہائی کورٹ نے جمعرات کو اس سلسلے میں ریاست کو ہدایت دیتے ہوئے کل شام پانچ بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا حکم دیاتھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیاتھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کی۔




    حکومت نے سبھی انٹرنیٹ کمپنیوں کو 17دسمبر کو براڈبینڈ سروس بحال کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے بعد بھی سروس معطل رہی۔آسام کے مختلف حصوں میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔دراصل نئے شہرت قانون میں 31دسمبر 2014سےپہلے بنگلہ دیش،افغانستان اور پاکستان سے بغیر کسی قانونی دستاویز کے آئے ہندوؤں، پارسی، جین، بودھ اورعیسائیوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔شمال مشرقی ریاستوں میں خصوصاً آسام اور تریپورہ کے لوگ اس قانون کوواپس لئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اس سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے آئے غیر مسلم لوگوں کی تعداد وہاں کافی بڑھ جائےگی۔

    First published: Dec 20, 2019 12:29 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading