آسام : ہمنت بسوا کا متنازع بیان ، کہا : میاں مسلم بی جے پی کو نہیں دیتے ہیں ووٹ
آسام : ہمنت بسوا کا متنازع بیان ، کہا : میاں مسلم بی جے پی کو نہیں دیتے ہیں ووٹ
Assam Elections 2021: ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ میاں مسلم ہمیں ( بی جے پی) ووٹ نہیں دیتے ہیں ، میں یہ تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں ، انہوں نے ہمیں پنچایت اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں دیا تھا ۔
آسام میں اسی سال اپریل ۔ مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ اسی درمیان ریاست کے وزیر ہمنت بسوا سرما نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ میاں مسلم ہمیں ( بی جے پی) ووٹ نہیں دیتے ہیں ، میں یہ تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں ، انہوں نے ہمیں پنچایت اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں دیا تھا ۔ بی جے پی کو ان سیٹوں پر ووٹ نہیں ملے گا ، جو ان کے ( میاں مسلم ) ہاتھوں میں ہیں ، جبکہ دیگر سیٹیں ہماری ہیں ۔
بسوا نے مزید کہا کہ حالانکہ ہم ان سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے تاکہ میاں مسلم کے ساتھ اپنی پہچان نہ رکھنے والے لوگوں کو کمل ( بی جے کا نشان ) یا ہاتھی ( آسام گن پریشد کا نشان ) کیلئے ووٹ کرنے کا متبادل مل سکے ۔
پہلے بھی دے چکے ہیں متنازع بیان
حالانکہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ہمنت بسوا سرما نے اس طرح کا بیان دیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی ہمنت بسوا سرما نے کہا تھا کہ ہندو کمیونٹی کا شخص جناح نہیں ہوسکتا ، کیونکہ وہ کبھی کسی پر حملہ نہیں کرتا اور وہ سیکولر ہوتا ہے ۔ علاوہ ازیں ہمنت بسوا نے ہندو بنگالیوں کو شہریت دینے کی بھی حمایت کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔