ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میں مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو بھی ہوں : مومن الاول ، سی اے اے پر کیا یہ بڑا دعوی

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مومن الاول نے دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے مسئلے پر ریاست آسام میں پوری طرح سے اب امن قائم ہو گیا ہے ۔

  • Share this:
میں مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو بھی ہوں : مومن الاول ، سی اے اے پر کیا یہ بڑا دعوی
میں مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو بھی ہوں : مومن الاول ، سی اے اے پر کیا یہ بڑا دعوی

الہ آباد : آسام اقلیتی ترقیاتی بورڈ کے چیئر مین مومن الاول نے ایک  بڑا بیان دیا ہے ۔ مومن الاول نے کہا کہ ’’میں مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو بھی ہوں ‘‘۔ الہ آباد کے سنگم میں جاری ماگھ میلے میں شرکت کرنے آئے مومن الاول نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر مسلمان ہندو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مذہب اسلام ضرور ہے ، لیکن وہ تہذیبی اعتبار سے ہندو ہیں ۔ مومن الاول نے کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنی سوچ اور نظریئے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ہندو کہنے میں کوئی دقت محسوس نہیں کرتے۔


شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مومن الاول نے دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے مسئلے پر ریاست آسام میں پوری طرح سے اب امن قائم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو مسلمانوں کی طرف سے سمجھنے میں غلطی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت نہیں چھینی جائے گی ۔ بلکہ ہم سایہ ملکوں کے ستائے ہوئے لوگوں کو شہریت دی جائے گی۔ مومن الاول نے امید ظاہر کی کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا ۔


واضح رہے کہ مومن الاول گوردھن پیٹھ کے سربراہ سوامی ادھوکچھجا نند کی دعوت پر سنگم میں اشنان کرنے آئے ہیں ۔ ماگھ میلے میں واقع گوردھن پیٹھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مومن الاول نے کہا کہ آسام اور شمال مشرقی ریاستوں کے مسلمان تہذیبی اعتبار سے خود کو ہندو مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں یو پی اور بہار کے مسلمانوں کے اندر مذہبی تعصب زیادہ دیکھنے میں ملتا ہے ۔ مومن الاول نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو حالات کے ساتھ اپنی سوچ میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

First published: Jan 29, 2020 11:03 PM IST