اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UAPA کے تحت میں پریشد کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت 5گرفتار، دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا شک!

    UAPA کے تحت میں پریشد کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت 5گرفتار، دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا شک!

    UAPA کے تحت میں پریشد کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت 5گرفتار، دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا شک!

    حراست میں لیے جانے سے پہلے پریشدکے صدر موہر علی اپنے دو نابالغ بیٹوں کے ساتھ اپنے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھا تھا اور میوزیم کو فوری دوبارہ کھولنے کی مانگ کررہا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Dibrugarh, India
    • Share this:
      آسام کے گولپاڑہ میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت بنائے گئے مکان میں ’میاں میوزیم‘ کھولنے کا تنازعہ گہراتا جارہا ہے۔ اس درمیان، آسام میا پریشد کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت پانچ لوگوں کو سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مبینہ طور پر جڑے ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

      آسام کے گولپاڑہ ضلع میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تقسیم کے گئے ایک گھر میں قائم متنازعہ ’میاں میوزیم‘ کو عوام کے لیے کھولے جانے کے دو دن بعد منگل کو سیل کیے جانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ میاں پریشد کے صدر ایم موہر علی کو گولپاڑہ ضلع کے دپکابھیتا میں میوزیم سے اس وقت پکڑا گیا، جب وہ دھرنے پر بیٹھے تھے، جب کہ اس کے جنرل سکریٹری عبدالباطن شیخ کو منگل کی رات دھوبری ضلع کے عالم گنج واقع ان کی قیام گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

      انہوں نے بتایا کہ اتوار کو میوزیم کا افتتاح کرنے والے اہوم رائل سوسائٹی کے رکن تنو دھادھمیاں کو ڈیبروگڑھ کے کاواماری گاوں میں ان کی قیام گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ان تینوں کو ’القاعدہ ان انڈین سب کانٹیننٹ‘ (اے کیو آئی ایس) اور ’انصار البنگلہ ٹیم‘ (اے بی ٹی) تنظیموں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی جانچ اور پوچھ تاچھ کے لیے یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت گھوگراپار تھانے میں درج ایک کیس کے تعلق میں نلباڈی لے جایا گیا۔

      حراست میں لیے جانے سے پہلے پریشدکے صدر موہر علی اپنے دو نابالغ بیٹوں کے ساتھ اپنے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھا تھا اور میوزیم کو فوری دوبارہ کھولنے کی مانگ کررہا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پالگھر: کیمیکل فیکٹری میں لگی بھیانک آگ، تین ملازمین کی موت، 12 سنگین طور پر جھلسے

      یہ بھی پڑھیں:
      کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں گھڑے نے کہا : بھارت جوڑو یاترا میں جلد ہوگی تبدیلی

      علی نے کہا کہ ہم ان چیزوں کی نمائش کررہے ہیں جس سے کمیونٹی کی اپنی شناخت ہے تا کہ دیگر کمیونٹیز کے لوگ محسوس کرسکیں کہ ’میاں‘ ان سے الگ نہیں ہیں۔ آسام میں ’میاں‘ لفظ بانگلہ زبان بولنے والے مہاجرین کے تعلق سے استعمال کیا جاتا ہے، جن کی جڑیں بنگلہ دیش سے جڑتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: