ضمنی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی میں خوشی، چار سیٹوں پر ملی جیت، جانئے کہاں سے کون جیتا
ضمنی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی میں خوشی، چار سیٹوں پر ملی جیت، جانئے کہاں سے کون جیتا ۔ تصویر : PTI
Assembly Bypoll Results: ملک بھر کی چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج اتوار کو سامنے آگئے ۔ یہ نتائج بی جے پی کیلئے خوشیوں والے رہے، کیونکہ زیادہ تر سیٹوں پر اس کو جیت حاصل ہوئی ۔
نئی دہلی : ملک بھر کی چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج اتوار کو سامنے آگئے ۔ یہ نتائج بی جے پی کیلئے خوشیوں والے رہے، کیونکہ زیادہ تر سیٹوں پر اس کو جیت حاصل ہوئی ۔ وہیں اس کے علاوہ تین میں سے دو سیٹوں پر بی جے پی بھلے ہی ہار گئی، لیکن اس نے سخت ٹکر دی ۔ بہار میں آر جے ڈی موکاما سیٹ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، جبکہ گوپال گنج میں بی جے پی کی کسم دیوی نے جیت حاصل کی ۔ مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہوئے پہلے ضمنی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے گروپ کو جیت ملی ۔ حالانکہ بی جے پی نے اس سیٹ سے اپنے امیدوار کا نام واپس لے لیا تھا ۔
جانئے کون کہاں سے جیتا
اوڈیشہ میں اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو دھام نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے امیدوار کو 9,881 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ دھام نگر سیٹ 19 ستمبر کو بی جے پی ایم ایل اے بشنو چرن سیٹھی کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
تلنگانہ میں منوگوڑے اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں کے سی آر کی کسوکنتلا پربھاکر ریڈی نے بی جے پی کے راج گوپال ریڈی کو کراری شکست دی۔
بی جے پی نے اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ اسمبلی سیٹ پھر سے اپنے نام کرلی ہے اور اس کے امیدوار امن گری نے اپنے قریبی حریف اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کو 34,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ یہ سیٹ 6 ستمبر کو بی جے پی ایم ایل اے اروند گری کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
بی جے پی نے ہریانہ کی آدم پور اسمبلی سیٹ بھی جیت لی ہے۔ پارٹی امیدوار بھویہ بشنوئی نے اپنے قریب ترین کانگریسی حریف جئے پرکاش کو تقریباً 16,000 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
بہار میں آر جے ڈی امیدوار نیلم دیوی نے موکاما سیٹ پر 16,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے شوہر اور موکاما کے ایم ایل اے اننت کمار سنگھ کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد یہ ضمنی انتخاب ہوا تھا۔
بی جے پی نے بہار کی گوپال گنج اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کرکے اپنا قبضہ برقرار رکھ اہے ۔ ایم ایل اے سبھاش سنگھ کی موت کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی الیکشن کرانا ضروری ہو گیا تھا۔ سنگھ کی بیوی اور بی جے پی امیدوار کسم دیوی کو 70,032 ووٹ ملے، جب کہ آر جے ڈی کے موہن گپتا کو 68,243 ووٹ ملے۔
شیوسینا کی امیدوار ریتوجا لٹکے نے اس مرتبہ اندھیری ایسٹ ضمنی انتخاب جیت لیا ہے۔ وہیں نوٹا کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ ریتوجا لٹکے کے خلاف کسی بھی بڑی پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں تھا۔ بی جے پی نے اپنے امیدوار کا نام واپس لے لیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔