بی جے پی کو ملی عوامی حمایت نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاس : وزیر اعظم مودی
بی جے پی کو ملی عوامی حمایت نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاس : وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Election Results: پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاس ہے۔ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت ہندوستان کے نوجوانوں کی 'نوجوان سوچ' کا مظہر ہے۔ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت غریبوں، استحصال زدہ، محروموں، قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے ملی حمایت ہے۔
نئی دہلی : گجرات میں بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد پارٹی کارکنان کو مبارکباد دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ، جہاں پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے دستہ بستہ ہوں، گجرات کے عوام کا شکریہ ، ہماچل کے ووٹرس کا بھی بہت بھی شکر گزار ہوں ۔ ملک کے ضمنی انتخابات میں محنت دکھ رہی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں جیت سکی، وہاں بی جے پی کا ووٹ شیئر بی جے پی کے تئیں محبت کا ثبوت ہے۔ میں عاجزی کے ساتھ گجرات، ہماچل اور دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے رام پور میں بی جے پی جیت گئی۔ بہار کے ضمنی الیکشن میں کارکردگی آنے والے دنوں کا اشارہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہماچل کے لوگوں کو یقین دلایا کہ بھلے ہی وہ 1 فیصد ووٹ سے بھی پیچھے رہے ، لیکن ترقی کے لیے 100 فیصد موجود رہیں گے اور مرکزی سرکار کے ذریعہ جو بھی بنے گا، اس میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے ۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاس ہے۔ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت ہندوستان کے نوجوانوں کی 'نوجوان سوچ' کا مظہر ہے۔ بی جے پی کو ملی عوامی حمایت غریبوں، استحصال زدہ، محروموں، قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے ملی حمایت ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ گجرات کے لوگوں نے تو ریکارڈ توڑنے میں بھی ریکارڈ بنا دیا ۔ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ بی جے پی کو دے کر ریاست کے عوام نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ذات پات، کمیونٹی ، برادری اور ہر قسم کی تقسیم سے اوپر اٹھ کر بی جے پی کو ووٹ دیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گجرات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ ایک عام آدمی میں ترقی یافتہ ہندوستان کی خواہش کتنی مضبوط ہے۔ پیغام صاف ہے کہ جب ملک کے سامنے کوئی چیلنج ہوتا ہے تو ملک کے لوگوں کا بی جے پی پر بھروسہ ہوتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔