ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Assembly Election 2020: عظیم اتحاد میں تعطل ختم، کانگریس - آرجے ڈی اتنے سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن

Bihar Assembly Election 2020 Update: عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری گھمسان تھمنے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ کانگریس 68 سیٹوں پر الیکشن لڑںے والی ہے۔

  • Share this:
Bihar Assembly Election 2020: عظیم اتحاد میں تعطل ختم، کانگریس - آرجے ڈی اتنے سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن
عظیم اتحاد میں تعطل ختم، کانگریس - آرجے ڈی اتنے سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن

پٹنہ: بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2020 کی ہلچل تیز ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر بات بن گئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اور کانگریس (Congress) کے درمیان جاری رسہ کشی کی خبروں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کو لے کر ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کانگریس 68 سیٹوں پر الیکشن لڑنے والی ہے۔ تو وہیں سی پی آئی ایم ایل کو کو 19 سیٹیں ملیں گی۔ دوسری جانب سی پی آئی اور سی پی ایم کے کھاتے میں مشترکہ طور پر 10 سیٹیں ختم ہوں گی۔ باقی سیٹیں آرجے ڈی کے پاس رہیں گی۔ بتایا جارہا ہےکہ آرجے ڈی مکیش سینی کو ایڈجسٹ کرے گی۔ مکیش سینی کی وی آئی پی پارٹی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔


راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق اختلافات کی خبریں زوروں پر تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی کی مداخلت کے بعد اس معاملے میں بیچ کا راستہ نکالا گیا۔ مانا جارہا ہے کہ اس کے بعد سیٹ شیئرنگ پر عظیم اتحاد کے اندر تقریباً اتفاق رائے بن گئی اور کانگریس پارٹی نے بھی اپنا رخ نرم کرلیا۔ وہیں کانگریس انچارج شکتی سنگھ گوہل نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق پٹنہ واقع صداقت آشرم دفتر میں شکتی سنگھ گوہل سمیت کئی بڑے کانگریس لیڈر بند کمرے میں بیٹھے اور سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت بھی کی۔ اس میٹنگ میں مدن موہن جھا، اکھلیش سنگھ، سدا نند سنگھ اور کوکب قادری بھی شامل تھے۔


 بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2020 کی ہلچل تیز ہے۔ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2020 کی ہلچل تیز ہے۔ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔


ناموں پر بھی تبادلہ خیال

اس درمیان خبر یہ بھی ہے کہ کانگریس نے اپنی ترجیحات والی سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کانگریس اسکریننگ کمیٹی کے صصدر اویناش پانڈے کے ساتھ دونوں ممبر اور انچارج شکتی سنگھ گوہل اور ریاستی صدر مدن موہن جھا، قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدا نند سنگھ، انچارج سکریٹری اجے کپور اور ویریندر راٹھور جمعرات کو ایک ساتھ بیٹھے اور سبھی لیڈروں نے ترجیحات والی سیٹوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 02, 2020 05:06 PM IST