Assembly Election 2021 : صبح نو بجے تک مغربی بنگال میں 7.72 فیصد تو آسام میں 8.85 فیصد ووٹنگ
Assembly Elections 2021 : مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی ہے ، جس میں کئی اہم امیدواروں کی قسمت داو پر لگی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں پہلے مرحلہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1.54 کروڑ سے زیادہ ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 27, 2021 10:09 AM IST

Assembly Election 2021 : صبح نو بجے تک مغربی بنگال میں 7.72 فیصد تو آسام میں 8.85 فیصد ووٹنگ
مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی ہے ، جس میں کئی اہم امیدواروں کی قسمت داو پر لگی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں پہلے مرحلہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1.54 کروڑ سے زیادہ ہے ۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ میں 30 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ، جن میں سے زیادہ تر سیٹیں کبھی نکسل متاثرہ رہے جنگل محل علاقہ میں آتی ہیں ۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اس علاقہ میں ہونے والی ووٹنگ پر مرکوز ہیں ۔ وہیں آسام میں پہلے مرحلہ میں وزیر اعلی سربانند سونووال ، اسمبلی اسپیکر ہیریندرناتھ گواسمی اور آسام کی ریاستی کانگریس یونٹ کے صدر ریپون بوری کی قسمت داو ہے ۔ اس کے علاوہ برسراقتدار بی جے پی اور آسام گن پریشد کے کئی وزرا کی بھی قسمت پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے ساتھ ای وی یم میں قید ہوجائے گا ۔ آسام کی 126 رکنی اسمبلی کی 47 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں ووٹنگ ہورہی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صبح نو بجے تک مغربی بنگال میں 7.72 فیصد تو آسام میں 8.84 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔
8.84% and 7.72% voter turnout recorded till 9 am, in the first phase of polling in Assam and West Bengal Assembly elections, respectively: Election Commission of India
(Visuals from a polling centre in Patashpur, East Midnapore District, West Bengal) pic.twitter.com/mi51MHElor
— ANI (@ANI) March 27, 2021
آسام میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے تحت جےپی نگر ، ڈبروگڑھ کے ایک ووٹنگ مرکز پر قطار میں لوگ انتظار کرتے ہوئے نظر آئے ۔
Assam: Voters waiting in a queue at a polling station in JP Nagar, Dibrugarh, as polling gets underway for the first phase of Assembly elections pic.twitter.com/VFHIGvoOJB
— ANI (@ANI) March 27, 2021
مغربی بنگال کے مدنا پور میں ایک ووٹنگ مرکز پر لوگ اپنے حق رائے کا استعمال کرتے ہوئے ۔
#WestBengalElections2021: Voting underway at a polling centre in West Midnapore pic.twitter.com/h93aLK9UjD
— ANI (@ANI) March 27, 2021
بی جے پی کی بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے آج ووٹنگ شروع ہونے کے وقت شیومندر میں پوجا کی اور ریاست میں بی جے پی حکومت کیلئے پرارتھنا کی ۔
بتادیں کہ آسام میں تین مراحلہ میں ووٹنگ ہوگی ۔ پہلے مرحلہ میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ جبکہ دوسرے مرحلہ میں یکم اپریل اور تیسرے مرحلہ میں چھ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ افسران نے بتایا کہ ووٹنگ صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک ہوگی ۔ کورونا ضوابط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے ۔