ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Assembly Elections 2021 : بنگال میں کس کی جیت ، کیرالہ و تمل ناڈو میں کون مارے گا بازی؟ دیکھئے اوپینین پول کے نتائج

Assembly Election 2021, Opinion Poll: الیکشن سے ایک مہینے پہلے عوام کا کیا موڈ ہے اور وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، اس کو لے کر اندازوں کا پٹارہ کھل گیا ہے ۔

  • Share this:
Assembly Elections 2021 : بنگال میں کس کی جیت ، کیرالہ و تمل ناڈو میں کون مارے گا بازی؟ دیکھئے اوپینین پول کے نتائج
نگال میں کس کی جیت ، کیرالہ و تمل ناڈو میں کون مارے گا بازی؟ دیکھئے اوپینین پول کے نتائج

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کو لے کر الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ دو مئی کو یہ طے ہوجائے گا ان ریاستوں میں کس کی سرکار بننے والی ہے ، لیکن حقیقی الیکشن سے پہلے اوپینین پول کے نتائج آنے لگے ہیں ۔ یعنی الیکشن سے ایک مہینے پہلے عوام کا کیا موڈ ہے اور وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، اس کو لے کر اندازوں کا پٹارہ کھل گیا ہے ۔ اوپینین پول کے مطابق مغربی بنگال میں اس مرتبہ بی جے پی کو ریکارڈ سیٹیں ملنے والی ہیں ، لیکن ایسا لگ رہا کہ اقتدار کی کمان ایک مرتبہ پھر سے ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں ہی ہوگی ۔


اے بی پی اور سی ووٹر کی طرف سے کرائے گئے اس اوپینین پول میں کئی حیران کردینے والے نتائج سامنے آئے ہیں ۔ بنگال کی طرح آسام میں بھی اقتدار کی تبدیلی کی امید نظر نہیں آرہی ہے ۔ یہاں ایک مرتبہ پھر اقتدار بی جے پی کے ہاتھوں میں جاتی نظر آرہی ہے ۔


بنگال میں کس کی سرکار؟


ووٹ فیصد : مغربی بنگال میں اسمبلی کی کل 294 سیٹیں ہیں ۔ ٹی ایم سی کو 43 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں جبکہ بی جے پی کے کھاتہ میں 38 فیصد ووٹ جاسکتے ہیں ۔ جبکہ کانگریس و لیفٹ اتحاد کو 13 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔ وہیں دیگر کے کھاتے میں چھ فیصد ووٹ جاسکتے ہیں ۔

کس کو کتنی سیٹیں : اوپینین پول کے مطابق ممتا بنرجی کی جیت ایک مرتبہ پھر سے طے لگ رہی ہے ۔ ٹی ایم سی کو 148 سے 164 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی کو 92 سے 108 سیٹوں پر ہی اطمینان کرنا پڑسکتا ہے ۔ سروے کے مطابق کانگریس ۔ لیفٹ اتحاد کے کھاتے میں 31 سے 39 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔

آسام کا اوپینین پول

ووٹ فیصد : آسام میں اسمبلی کی کل 126 سیٹیں ہیں اور ایوان میں اکثریت کیلئے 64 سیٹیں چاہئے ۔ اوپینین پول کے مطابق آسام میں بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کو 42 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔ وہیں کانگریس اتحاد کو 31 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔ جبکہ دیگر کے کھاتے میں 27 فیصد ووٹ جاسکتے ہیں ۔

کس کو کتنی سیٹیں : اوپینین پول کے مطابق بی جے پی کی جیت تقریبا طے ہے ۔ اس کے مطابق بی جے پی اتحاد کے کھاتے میں 68 سے 76 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس اتحاد کو 43 سے 51 سیٹوں پر جیت مل سکتی ہے ۔

کیرالہ میں کس کی بنے گی سرکار ؟

ووٹ فیصد : لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ ( ایل ڈی ایف ) کو 40 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں جبکہ کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ( یو ڈی ایف ) کے کھاتے میں 33 فیصد ووٹ جانے کا اندازہ ہے ۔ یہاں بی جے پی کو 13 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔

کس کو کتنی سیٹیں : ایل ڈی ایل کے کھاتے میں اس مرتبہ 83 سے 91 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ یو ڈی ایف کو 47 سے 55 سیٹوں پر اطمینان کرنا پڑسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں بی جے پی کو دو سیٹوں پر جیت مل سکتی ہے ۔

تمل ناڈو میں کیا ہوگا ؟

ووٹ فیصد : اوپینین پول کے مطابق تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم اور ان کی ساتھی پارٹیوں کو 29 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔ وہیں ڈی ایم کے اتحاد کو تقریبا 41 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔

کس کو کتنی سیٹیں : اوپینین پول کے مطابق ڈی ایم اقتدار میں لوٹتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ڈی ایم کے اتحاد کو 154 سے 162 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد کو 58 سے 66 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں دیگر کے کھاتے میں 8 سیٹیں جانے کا امکان ہے ۔

پڈوچیری میں کیا ہوگا ؟

ووٹ فیصد : بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کو 46 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔ وہیں کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو 36 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔

کس کو کتنی سیٹیں : یہاں بی جے پی کی حکومت بن سکتی ہے ۔ بی جے پی کو 17 سے 21 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے ۔ وہیں کانگریس اتحاد کو 8 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 28, 2021 09:53 AM IST