ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Assembly Election 2021 : چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ میں ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی نے کی یہ خاص اپیل

Assembly Election 2021 News : مغربی بنگال ، آسام ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں منگل کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ ان ریاستوں میں جن سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ، وہاں انتخابی مہم اتوار کی شام روک دی گئی تھی ۔

  • Share this:
Assembly Election 2021 : چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ میں ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی نے کی یہ خاص اپیل
Assembly Election 2021 : چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ میں ووٹنگ شروع ، وزری اعظم مودی نے کی یہ خاص اپیل

نئی دہلی : مغربی بنگال ، آسام ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں 6 اپریل یعنی آج اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ ان ریاستوں میں جن سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ، وہاں انتخابی مہم اتوار کی شام روک دی گئی تھی ۔ بنگال میں تیسرے مرحلے کے لئے 31 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے تو وہیں آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے ۔ تمل ناڈو کی 232 ، کیرالہ کی 140 سیٹوں اور پڈوچیری کی 30 سیٹوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ تینوں ریاستوں میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہورہی جبکہ بنگال میں آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جبکہ آسام میں یہ تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ ہورہی ہے۔


وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر ووٹروں سے خاص اپیل کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آسام ، کیرالہ ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں الیکشن ہورہے ہیں ، میں ان مقامات کے لوگوں خاص کر نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کریں ۔



بنگال اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہاوڑہ ، ہوگلی اور جنوبی 24 پرگنا کے تین اضلاع میں 31 سیٹوں کے لئے کل 205 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن گزشتہ 12 مارچ کو جاری کئے گئے تھے ۔ تیسرے مرحلے میں پولنگ کے جنوبی 24 پرگنا کی 16 سیٹیں ، ہوگلی میں آٹھ اور ہاوڑہ میں سات سیٹیں شامل ہیں۔

تمل ناڈو میں بی جے پی حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑ رہی ہے ، جبکہ کانگریس مرکزی اپوزیشن کے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس ریاست کا انتخاب علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے والی قومی پارٹیوں کے لئے بھی وقار کا سوال بنا ہوا ہے۔

کیرالہ میں 27 لاکھ ووٹرز ہیں۔ حکمران لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ، جس کا کانگریس حصہ ہے، کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ یہاں اسمبلی کی 140 سیٹوں پر ان دونوں کے مابین سخت ٹکر ہے۔ پڈوچیری کے 30 اسمبلی حلقوں کے لئے 324 امیدوار میدان میں ہیں اور وہاں بھی بی جے پی کے زیرقیادت محاذ کانگریس کے زیرقیادت اتحاد کا مقابلہ کررہا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 06, 2021 07:51 AM IST