مغربی بنگال میں 8 اور تمل ناڈو - کیرلا میں ایک مرحلے میں ہوسکتے ہیں انتخابات، 15 فروری تک اعلان
الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات (Assembly Election Dates 2021) کے لئے منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ میں سے 3 ریاستوں میں ایک اور دو دیگر ریاستوں میں 3-2 اور 8-6 مرحلوں میں الیکشن کراسکتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 10, 2021 03:38 PM IST

مغربی بنگال میں 8 تو تمل ناڈو - کیرل میں ایک مرحلے میں ہوسکتا ہے الیکشن، 15 فروری تک اعلان
نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات (Assembly Election Dates 2021) کے لئے منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ میں سے 3 ریاستوں میں ایک اور دو دیگر ریاستوں میں 3-2 اور 8-6 مرحلوں میں الیکشن کراسکتا ہے۔ موصولہ اطلاعات مطابق کمیشن تمل ناڈو، کیرلا اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں انتخاب کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ وہیں آسام میں 3-2 مرحلوں میں انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔
دوسری طرف مغربی بنگال میں دو متبادل پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، مغربی بنگال میں 8-7 فیز یا 6-5 فیز میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریاست میں 6 یا 7 مرحلے میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں اور مرحلوں پر الیکشن کمیشن 15 فروری کے بعد آخری مہر لگائے گا۔
ان پانچ ریاستوں میں جون کے پہلے ہفتے تک ہونے ہیں الیکشن
الیکشن کمیشن کے مطابق، تمل ناڈو میں 24 مئی، مغربی بنگال میں 30 مئی، آسام مں 31 مئی، پڈوچیری میں 8 جون اور کیرلا میں یکم جون کو حکومت کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو میں پلانی سوامی کی اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت ہے۔