உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly election 2022: اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، سات مرحلے میں ہوں گے انتخابات، 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی

    چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں ریاستوں میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہون نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے مشورہ لیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں ریاستوں میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہون نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے مشورہ لیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں ریاستوں میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہون نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے مشورہ لیا گیا ہے۔

    • Share this:
      Assembly election 2022 date schedule: الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ کورونا گائڈ لائن کے ساتھ الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس کے لئے پولنگ اسٹیشن پر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی پولنگ بوتھ کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں دو لاکھ 15 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشن پر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی پولنگ بوتھ کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ 15 جنوری تک سبھی ریلی، پدیاترا، روڈ شو، سوئیکل، بائیک ریلی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

      چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں منی پور میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں سات مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 14 فروری، تیسرے مرحلے کی 20 فروری، چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 23 فروری، پانچویں مرحلے کی 27 فروری کو، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ تین مارچ کو اور ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔

      چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ میڈیا ہمارا دوست ہے اور یہ ہمیں ہمارے ہدف کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سشیل چندرا نے کہا کہ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کوئی ریلی نہیں ہوگی، نکڑ سبھا، عوامی جلسے پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی جیت کے جشن کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پانچ ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے مناسب سی اے پی ایف کی کمپنیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

      چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ پانچوں ریاستوں میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہون نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے مشورہ لیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ 1620 ووٹنگ مراکز پر صرف خاتون ملازم رہیں گی۔ الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ہر اسمبلی انتخابات میں ایک پولنگ بوتھ کو پوری طرح سے خاتون اسٹاف سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل، ورچوئل طریقے سے پارٹی انتخابی تشہیر کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹے زیادہ رکھا گیا ہے۔

      چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کے لئے بھی See Vigil ایپ بنائی گئی ہے، جس پر تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کے بعد 100 منٹ کے اندر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیسوں کے غلط استعمال پر خاص نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 80 سال سے زیادہ لوگوں، معذوروں اور کووڈ متاثرہ لوگوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت ہوگی۔

      چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ سبھی پروگراموں کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ 900 آبرزرویر الیکشن پرنظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لئے مجرمانہ جانکاری دینا ضروری ہوگا۔ سبھی امیدواروں کی جانکاری کمیشن کے ذریعہ بنائی گئی Know Your Candidate ایپ پر دستیاب ہوگی۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات 6 سے 8 مرحلے میں مکمل کر لئے جائیں گے۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق، پنجاب میں دو سے تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: