ہوم » نیوز » وطن نامہ

Assembly Election Results: مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے نتائج آج ، کس کے سر سجے گا تاج؟

Assembly Election Results 2021: مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری سمیت پانچ ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطہ کی کل 822 اسمبلی سیٹوں پر پڑے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہوگی ۔

  • Share this:
Assembly Election Results: مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے نتائج آج ، کس کے سر سجے گا تاج؟
Assembly Election Results: پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی آج ، مغربی بنگال پر سب کی نظریں مرکوز (File pic)

نئی دہلی : مغربی بنگال (West Bengal Election Results) ، تمل ناڈو (Tamil Nadu Election Result) ، آسام (Assam Election Results) ، کیرالہ (Kerala Election Results) اور پڈوچیری (Puducherry Election Results)  سمیت پانچ ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطہ کی کل 822 اسمبلی سیٹوں پر پڑے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہوگی ۔ اس دوران کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی ۔


کمیشن نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں کل 2364 مراکز پر گتنی ہوگی ۔ سال 2016 میں ووٹوں کے گنتی کے مراکز کی کل تعداد 1002 تھی ۔ اس مرتبہ کورونا وائرس کے قہر کی روک تھام کیلئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کئے جانے کی وجہ سے کاونٹنگ مراکز کی تعداد  میں 200 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔


مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 1113 ، کیرالہ میں 633 ، آسام میں 331 ، تمل ناڈو میں 256 اور پڈوچیری میں 31 مراکز بنائے گئے ہیں ۔ کاونٹنگ مراکز کی تعداد بڑھانے کی ایک اور وجہ پانچویں اسمبلی انتخابات میں استعمال کئے گئے ڈاک بیلٹ پیپروں کی تعداد میں اضافہ بھی ہے ۔


کمیشن نے کہا کہ ہے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے انتظام خطہ میں سینئر شہریوں ( 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں) معذوروں اور کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو ڈاک بیلٹ پیپر کی سہولت دئے جانے کی وجہ سے ڈاک بیلٹ پیپر کی تعداد میں 400 فیصد ( 2016 میں دو لاکھ 97 ہزار سے بڑھ کر 2021 میں 13 لاکھ 16 ہزار ) کا اضافہ ہوا ہے ۔

کمیشن نے چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں ووٹوں کی گنتی کیلئے 822 الیکشن افسران اور 7000 سے زیادہ اسسٹنٹ الیکشن افسران کو نامزد کیا ہے ۔ آبزرورس سمیت تقریبا 95 ہزار کاونٹنگ افسران ووٹوں کی گنتی کا کام کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 02, 2021 12:19 AM IST