وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، کہا: لوگ کہتے ہیں مرجا مودی، ملک کہہ رہا مت جا مودی

وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، کہا: لوگ کہتے ہیں مرجا مودی، ملک کہہ رہا مت جا مودی (Image: PTI)

وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، کہا: لوگ کہتے ہیں مرجا مودی، ملک کہہ رہا مت جا مودی (Image: PTI)

Assembly Election Results 2023 : شمال مشرق کے انتخابی نتائج کو لے کر کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے چھوٹے لوگوں کے تئیں اپنی نفرت کو جگ ظاہر کردیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: ہندوستان کی تین شمال مشرقی ریاستوں تری پورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج اب بالکل واضح ہوگئے ہیں۔ تری پورہ میں جہاں بی جے پی نے اکیلے اکثریت کا ہندسہ عبور کرلیا ہے تو وہیں بی جے پی - این ڈی پی پی اتحاد نے ناگالینڈ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ دوسری طرف این پی پی میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے، لیکن 27 نشستوں کے ساتھ وہ اکثریت سے دور رہ گئی ہے۔

    اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وزیراعظم مودی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنان سے خطاب کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ الیکشن جیتنے سے زیادہ اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے وہاں بار بار جاکر وہاں کے عوام کا دل جیتا ۔ شمال مشرق کے لوگوں کو احساس ہے کہ اب ان کو نظر انداز نہیں کیا جاتا ہے ۔ اب نارتھ ایسٹ نہ دہلی سے دور ہے اور نہ دل سے دور ہے ۔

    وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں بی جے پی کی مسلسل جیت کا 'راز' بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خاص لوگوں کو یہ سوچ کر پیٹ میں درد ہوتا ہے کہ بی جے پی کی جیت کا راز کیا ہے۔ بی جے پی کی جیت کی مہم کا راز تروینی میں پوشیدہ ہے… پہلی طاقت : بی جے پی حکومتوں کا کام ، دوسری طاقت : بی جے پی حکومتوں کا ورک کلچر اور تیسری طاقت : بی جے پی کارکنوں میں خدمت کا جذبہ۔

    وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی پر بھی نشانہ سادھا۔ وزیراعظم مودی نے بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ بے ایمانی بھی شدت سے کرتے ہیں۔ یہ لوگ اب مودی کی قبر کھودنے کی سازش میں لگے ہیں۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مر جا مودی ۔۔۔۔ ملک کہہ رہا ہے مت جا مودی۔۔۔۔ وزیراعظم مودی نے ساتھ ہی طنزیہ لہجہ میں کہا : قبر کھودنے کی بات کے بعد بھی کمل کھل رہا ہے ۔


    شمال مشرق کے انتخابی نتائج کو لے کر کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے چھوٹے لوگوں کے تئیں اپنی نفرت کو جگ ظاہر کر دیا ہے۔ ان کی قیادت کہتی ہے کہ یہ چھوٹی ریاستیں ہیں… معنی نہیں رکھتیں، اس طرح کانگریس اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھ کر بہت بڑی غلطی کر رہی ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ چھوٹے، غریب قبائلیوں کو نظر انداز کیا ۔ چھوٹے لوگوں سے آپ کی نفرت آنے والے انتخابات میں بھی کانگریس کو ڈبو دے گی۔

    یہ بھی پڑھئے: انتخابی نتائج پر وزیراعظم مودی نے کہا : میں آپ کا شکر گزار ہوں


    یہ بھی پڑھئے: نارتھ ایسٹ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس مایوس، لیکن ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش



    وزیر مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر ایسے کئی مواقع کا گواہ بنا ہے ۔ آج ہمارے لئے عوام کو عاجزی سے سلام کرنے کا ایک اور موقع آیا ہے ۔ میں تری پوری، میگھالیہ اور ناگالینڈ کے عوام کا سرجھکا کر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: