Election Result 2023: انتخابی نتائج پر وزیراعظم مودی نے کہا : میں آپ کا شکر گزار ہوں
Election Result 2023: انتخابی نتائج پر وزیراعظم مودی نے کہا : میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔ فائل فوٹو ۔
Election Results 2023 : تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا: شکریہ تری پورہ ! یہ ترقی اور استحکام کیلئے ووٹ ہے ۔
نئی دہلی : تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا: شکریہ تری پورہ ! یہ ترقی اور استحکام کیلئے ووٹ ہے ۔ بی جے پی ریاست کی ترقی کی راہ کو فروغ دینا جاری رکھے گی ۔ زمینی سطح پر شاندار کوششوں کیلئے مجھے سبھی تریپورہ بی جے پی کارکنان پر فخر ہے ۔ دراصل تری پورہ میں بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ دوسری مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے ۔ وہیں ناگالینڈ میں بھی بی جے پی کامیاب رہی ہے ۔ یہاں بی جے پی ۔ این ڈی پی پی اتحاد نے بازی ماری ہے، لیکن میگھالیہ میں نتائج نے بی جے پی کو مایوس کیا ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ تینوں ریاستوں تری پورہ ، میگھالیہ اور ناگالینڈ کےعوام کا شکریہ ۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم مودی نے لکھا ہے کہ میں ان سبھی کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میگھالیہ میں بی جے پی کی حمایت کی ہے ۔ ہم میگھالیہ کو ترقی کی راہ پر فروغ دینے کیلئے سخت محنت کرتے رہیں گے اور ریاست کے لوگوں کو طاقتور بنانے پر دھیان مرکوز کریں گے ۔ میں اپنی پارٹی کارکنان کے ذریعہ کی گئی کوشش کیلئے شکرگزار ہوں ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں این ڈی پی پی ۔ بی جے پی اتحاد کو آشیرواد دینے کیلئے ناگالینڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ریاست کی خدمت کیلئے اتحاد کو ایک مرتبہ پھر سے مینڈیٹ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار ریاست کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی ۔ میں اپنے پارٹی کارکنان کی سخت محنت کیلئے ان کی سراہنا کرتا ہوں جنہوں نے اس نتیجہ کو یقینی بنایا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔