مہاراشٹر اور ہریانہ کے علاہ ان 64 سیٹوں پر ہوں گے ضمنی الیکشن ، جانیں اپنی ریاست کی سیٹیں

اٹھارہ ریاستوں کی 64 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ 21 اکتوبر کو کرائے جائیں گے اور ان انتخابارت کے نتائج 24 اکتوبر کو اعلان کیے جائیں گے۔

Sep 21, 2019 05:22 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 05:23 PM IST
مہاراشٹر اور ہریانہ کے علاہ ان 64 سیٹوں پر ہوں گے ضمنی الیکشن ، جانیں اپنی ریاست کی سیٹیں

مہاراشٹر اور ہریانہ کے علاہ ان 64 سیٹوں پر ہوں گے ضمنی الیکشن ، جانیں اپنی ریاست کی سیٹیں

اٹھارہ ریاستوں کی 64 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ 21 اکتوبر کو کرائے جائیں گے اور ان انتخابارت کے نتائج 24 اکتوبر کو اعلان کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے ہفتہ روز نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے وقت یہ اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 21 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 23 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور ان نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور ناموں کو 3 اکتوبر تک واپس لیا جاسکتا ہے۔

Loading...

ان نشستوں میں کرناٹک میں 15 ، اترپردیش میں 11 ، بہار اور کیرالہ میں 5 ،5، پنجاب ، گجرات اور آسام میں 4 ،4، سکم میں 3 ، ہماچل پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو میں 2 ،2، چھتیس گڑھ ، اروناچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ ،اڈیشہ اور تلنگانہ کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی علاقے پڈوچیری کی ایک نشست پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری ہوگی۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ان دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہو گیا ہے ۔  دونوں ریاستوں میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ چار اکتوبر ہے اور سات اکتوبر تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 اکتوبر کو اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ انتخابی عمل 27 اکتوبر تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ اسمبلی کی مدت 2 نومبر کو جبکہ مہاراشٹر اسمبلی کی مدت 9 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران پلاسٹک مواد کا استعمال نہ کرنے اور ماحول دوست مواد استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ہریانہ میں ایک کروڑ 82 لاکھ اور مہاراشٹر میں آٹھ کروڑ 94 لاکھ رائے دہندگان ہیں ۔ تمام انتخابات الیکٹرنك ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرائے جائیں گے۔

Loading...