ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Exit Poll Result 2021 ، ایگزٹ پولس کے مطابق بنگال میں دیدی کی ہیٹ ٹرک ، آسام میں پھر بی جے پی کی سرکار

Assembly Elections 2021 Exit Polls : ایگزٹ پولس کے مطابق مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کا امکا ہے جبکہ آسام میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔

  • Share this:
Exit Poll Result 2021 ، ایگزٹ پولس کے مطابق بنگال میں دیدی کی ہیٹ ٹرک ، آسام میں پھر بی جے پی کی سرکار
Exit Poll Result 2021 ، ایگزٹ پولس کے مطابق بنگال میں دیدی کی ہیٹ ٹرک ، آسام میں پھر بی جے پی کی سرکار

نئی دہلی : مغری بنگال میں آٹھویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی پانچ ریاستوں مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، پڈوچیزی اور آسام میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ ان پانچوں ریاستوں میں دو مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ ووٹنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد اب مختلف نیوز چینلوں کے ذریعہ کے ان پانچ ریاستوں سے متعلق ایگزٹ پولس آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ ایگزٹ پولس کے مطابق مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کا امکا ہے جبکہ آسام میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔


خیال رہے کہ کیرالہ ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ایک ہی مرحلہ میں ہوئے اور ان تینوں ہی مقامات پر ووٹنگ 6 اپریل کو ہوئی تھی ۔ آسام میں تین مراحل (27 مارچ، یکم اپریل، 6 اپریل) اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 8 مراحل (27 مارچ، یکم اپریل، 6 اپریل، 10 اپریل، 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل، 29 اپریل) میں ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی ۔


مغربی بنگال


ٹائمس ناو سی ووٹر

ٹی ایم سی : 158

بی جے پی : 115

لیفٹ اتحاد : 19

ریپبلک سی این ایکس

ٹی ایم سی : 128 سے 138

بی جے پی : 138 سے 148

لیفٹ اتحاد : 11 سے 21

اے بی پی ۔ سی ووٹر

ٹی ایم سی : 152 سے 164

بی ج پی : 109 سے 121

لیفٹ اتحاد : 14 سے 25

آسام

آج تک ایکسس

بی جے پی اتحاد : 75 سے 85

کانگریس اتحاد : 40 سے 50

دیگر : ایک سے دو

ٹوڈیز چانکیہ

بی جے پی اتحاد : 61 سے 79

کانگریس اتحاد : 47 سے 65

دیگر : صفر سے تین

تمل ناڈو

ریپبلک سی این ایکس

ڈی ایم کے اتحاد : 160 سے 170

اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد : 58 سے 68

اے ایم ایم کے اتحاد : چار سے چھ
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 29, 2021 07:34 PM IST