Assembly elections 2022 : نوجوان ووٹرس امیدواروں کی بدلیں گے قسمت! پانچوں ریاستوں میں پہلی مرتبہ ووٹ دیں گے اتنے لاکھ ووٹرس؟
Assembly elections 2022 : نوجوان ووٹرس امیدواروں کی بدلیں گے قسمت! پانچوں ریاستوں میں پہلی مرتبہ ووٹ دیں گے اتنے لاکھ ووٹرس؟
Assembly Elections 2022 : اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں پر سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 فروری سے لے کر سات مارچ تک سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ وہیں اترا کھنڈ ، پنجاب اور گوا میں ایک ہی مرحلہ میں 14 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ منی پور میں دو مراحل میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی ۔
نئی دہلی : الیکشن کمشین (Election Commission) نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، گوا اور منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (Assembly Elections 2022) کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا ۔ پانچ ریاستوں میں سات مراحل میں انتخابات ہوں گے ۔ 10 مارچ کو سبھی پانچوں ریاستوں کے نتائج آئیں گے ۔ انتخابات کی شروعات اترپردیش سے ہوگی ۔ یہاں 10 فروری سے لے کر سات مارچ تک سات مراحل میں انتخابات ہوں گے ۔
اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں پر سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 فروری سے لے کر سات مارچ تک سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ وہیں اترا کھنڈ ، پنجاب اور گوا میں ایک ہی مرحلہ میں 14 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ منی پور میں دو مراحل میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی ۔ اترپردیش میں 10 فروری کو پہلا مرحلہ ، 14 فروری کو دوسرا مرحلہ ، 20 فروری کو تیسرا مرحلہ ، 23 فروری کو چوتھا مرحلہ ، 27 فروری کو پانچواں مرحلہ ، تین مارچ کو چھٹا مرحلہ اور سات مارچ کو ساتویں مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
پانچوں ریاستوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ، جس میں 18.34 کروڑ سے زیادہ لوگ شریک ہوسکیں گے ۔ ان 18.34 کروڑ ووٹروں میں سے 8.55 کروڑ ووٹرس خواتین ہیں ۔ پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے بتایا کہ 24.9 لاکھ ووٹرس پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے 2,15,368 ووٹنگ مراکز بنائے جائیں گے ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کورونا کے دور میں الیکشن کرانا چیلنجنگ ہے ، لیکن وقت پر انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ کورونا ضوابط کے ساتھ الیکشن کرائے جائیں گے ۔ الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے ساتھ ہی پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔
خیال رہے کہ جن پانچ ریاستوں میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ، ان میں پنجاب کو چھوڑ کر باقی سبھی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ پنجاب میں کانگریس کی حکومت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔