உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسمبلی انتخابات میں ریلیوں پر الیکشن کمیشن نے 11 فروری تک لگائی پابندی

    اسمبلی انتخابات میں ریلیوں پر الیکشن کمیشن نے 11 فروری تک لگائی پابندی

    اسمبلی انتخابات میں ریلیوں پر الیکشن کمیشن نے 11 فروری تک لگائی پابندی

    آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے ہونے والی ریلیوں پر عائد پابندی کو 11 فروری تک بڑھا دی گئی ہے

    • Share this:
      نئی دہلی: آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے ہونے والی ریلیوں پر عائد پابندی کو 11 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پیر کے روز ہوئی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔

      الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ گھر گھر تشہیری مہم (Door To Door Campaign) میں سیکورٹی اہلکاروں کو چھوڑ کر اب 10 افراد کی جگہ 20 لوگ شامل ہوسکیں گے۔ جبکہ ان ڈور میٹنگ کے لئے بھی لوگوں کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے۔ تشہیری مہم کے لئے ویڈیو وین کو بھی کووڈ-19 پابندیوں کے ساتھ متعینہ کھلے مقامات پر اجازت دی گئی ہے۔

      الیکشن کمیشن نے آٹھ جنوری کو اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 15 جنوری تک ریلیوں، روڈ شو اور بائیک ریلیوں اور اس طرح کے دیگر تشہیری پروگراموں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو ان پابندیوں کو 22 جنوری تک اور پھر بعد میں 31 جنوری تک بڑھا دی تھی۔

      اترپردیش میں پہلے دو مرحلوں میں 10 اور 14 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں 14 فروری کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: